कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

حاجی محمد پاڈیلا پرائمری اسکول میں طلبہ کے لیے بلڈ گروپ کیمپ کا کامیاب انعقاد

پربھنی :8؍اگست (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن، پربھنی کے زیرِ انتظام چلنے والے ادارے حاجی محمد پاڈیلا پرائمری اسکول میں سالانہ منصوبہ بندی کے تحت بتاریخ 8 اگست 2026 بروز ہفتہ کو ’’اسٹوڈنٹ ہیلتھ اویئرنیس‘‘ کے عنوان پر ایک اہم اور مفید بلڈ گروپ کیمپ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ یہ پروگرام حاجی اشرف پاڈیلا اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر کے اشتراک سے لیا گیا۔کیمپ کے دوران جونیئر کے جی، سینئر کے جی، جماعت اوّل اور جماعت دوم کے تقریباً 317 طلبہ و طالبات کے بلڈ گروپ کی جانچ کی گئی۔ ماہرینِ طب نے طلبہ کو خون کے مختلف گروپس، ان کی اہمیت اور صحت کے تحفظ کے حوالے سے نہایت مفید معلومات فراہم کیں۔یہ صحت آگاہی پروگرام دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن، پربھنی کے صدر افضل سیٹھ پاڈیلا صاحب، سیکریٹری الحاج خمیسہ غلام محمد مٹھو صاحب اور مویدالمسلمین ہائی اسکول کے چیئرمین موسیٰ یوسف ناگانی صاحب کی خصوصی رہنمائی میں منعقد کیا گیا۔اس موقع پر سرپرست نے پروگرام کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ میں صحت سے متعلق شعور بیدار کرنے کے لیے اس نوعیت کے پروگرام وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ ایسے کیمپ نہ صرف بچوں کو بنیادی طبی معلومات فراہم کرتے ہیں بلکہ انہیں اپنی صحت سے متعلق باشعور بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔کیمپ کے کامیاب انعقاد میں اسکول کے اساتذۂ اور تمام عملے نے بھرپور تعاون پیش کیا، جماعت جونئیر کے جی تا دوّم کے طلبہ و طالبات نے بھی نہایت خوشی، دلچسپی کے ساتھ کیمپ میں اپنا بلڈ گروپ چیک کرایا – صدرِ مدرس محمد اشتیاق سر نے حاجی اشرف پاڈیلا اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر کی لیکچرر محترمہ شہناز محمد فاروق شیکھا میڈم ، لیکچرر محترمہ شگفتہ میڈم اور لیب ٹیکنیشین جناب اعجاز خان صاحب اور اُن کی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ طلبہ کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے پروگرامس لیئے جائیں گے -محترمہ شہناز فاروق شیکھا میڈم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ ، صدر مدرس محمد اشتیاق سر ، میڈیکل چیک اپ انچارج سید محمود ، عبداللہ انصاری سر ، خالد عبدالکریم سر اور تمام عملے نے بھرپور تعاون کیا اور ہمیں اس بلڈ گروپ کیمپ کے ذریعے اپنے ادارے کے بچوں کے لیے جو خدمت کرنے کا موقع دیا اس کے لیے ہم انتظامیہ ، اسٹاف اور سرپرست کے شکر گزار ہے –

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے