कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بسمت میں تعلیم اور معیار کا خوبصورت امتزاج: ضلع پریشد اردو ہائی اسکول میں یومِ اساتذہ اور ہونہار طلبہ کی پذیرائی

صرف تصاویر تک محدود نہ رہیں سرگرمیاں، تعلیم کے معیار اور 100 فیصد حاضری پر توجہ دیں: بلاک ایجوکیشن آفیسر (BEO) یوگیش پاٹل

بسمت :7؍ستمبر(خصوصی نمائندہ)مقامی ضلع پریشد اردو ہائی اسکول، بسمت میں یومِ اساتذہ کے موقع پر ایک باوقار اور متاثر کن تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر تعلیمی سال 2025-26ء کے دسویں جماعت (SSC بورڈ) کے امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے ہونہار طلبہ اور ان کے سرپرستوں کا شاندار شہری اعزاز کیا گیا۔ تقریب کی صدارت محترمہ شیخ راشدہ بیگم عبد الرشید نے کی۔ بحیثیتِ مہمانِ خصوصی بسمت پنچایت سمیتی کے بلاک ایجوکیشن آفیسر (BEO) جناب یوگیش پاٹل، مضمون کے ماہر جناب ڈی۔ اے؛ والوانٹے اور آمبا مرکز کے بالخصوص استاد جناب راہل سون کامبلے نے شرکت کی۔
تین زبانوں میں طلبہ کا اظہارِ تشکر:
تقریب کے آغاز میں پانچویں سے دسویں جماعت کے طلبہ نے اردو، مراٹھی اور انگریزی تینوں زبانوں میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اساتذہ کے تئیں احترام اور ممنونیت کا اظہار کیا۔ طلبہ کی پرمغز اور رواں تقریروں نے حاضرین کے دل جیت لیے۔
ہونہار طلبہ کا شاندار اعزاز:ـ
دسویں کے بورڈ امتحان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تمام طلبہ کو ان کے والدین کے ساتھ اسٹیج پر مدعو کر کے میڈل، ٹرافی، سپاس نامہ، شال، گلدستہ اور قلم پیش کر کے سرفراز کیا گیا۔
نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے پہلے تین طلبہ:
پہلا مقام: ثناء انجم جمیل شیخ
دوسرا مقام: شفا ماہرین عبد القیوم
تیسرا مقام: عائشہ طیب شیخ
خصوصی اعزاز:
امتحان میں 94 فیصد نمبر حاصل کر کے شاندار کامیابی حاصل کرنے پر سیدہ ہاجرہ تحسین سید عبداللہ صابر کو خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے دیگر طلبہ کو امتحان کی مؤثر تیاری کے حوالے سے رہنمائی بھی فراہم کی۔
بلاک ایجوکیشن آفیسر کا پیغام و ہدایت:
طلبہ اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاک ایجوکیشن آفیسر جناب یوگیش پاٹل نے کہا، ’’طلبہ سخت محنت کر کے MPSC جیسے مسابقتی امتحانات میں کامیابی حاصل کریں اور اعلیٰ انتظامی افسر بن کر معاشرے کو درست سمت دکھائیں۔‘‘
اساتذہ کو واضح ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا،’’کوئی بھی تعلیمی سرگرمی صرف تصویر کشی تک محدود نہیں رہنی چاہیے۔ اسکولوں میں طلبہ کی روزانہ کی 100 فیصد حاضری اور تعلیمی معیار کو کیسے بہتر بنایا جائے، اس پر عملی توجہ دیں۔ نوودیا، اسکالرشپ اور NMMS جیسے مقابلے کے امتحانات کی تیاری ابھی سے منظم انداز میں کروائیں تاکہ مستقبل کے نتائج مزید شاندار ہوں۔‘‘
حاضرین کا زبردست ردِعمل:
تقریب کی بہترین نظامت جناب انور خان قادر خان نے کی، جبکہ معاون ناظم کے فرائض جناب سید عبداللہ صابر نے انجام دیے۔
اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے پٹھان عطیہ ہنا باجی، شیخ اسماء باجی اور غیر تدریسی ملازم جناب سریش تلسی رام ہمبرڈے نے خصوصی محنت کی۔ اس تقریب میں شیخ شاہد خواجہ میاں، کوثر باجی، سید ظہیر، عبد الرحیم چاچا، شیخ ماجد عبداللہ، شیخ منور سمیت سینکڑوں سرپرست اور شہری بڑی تعداد میں موجود تھے۔
آخر میں تمام حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جناب انور خان سر نے تقریب کے اختتام کا اعلان کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے