कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بریانی اور تربوز نہیں، کوئی اور راز؟ پائڈھونی خاندان کی اموات نے کھڑے کیے سنگین سوالات

تحریر:سید عمران ،ناندیڑ

25 اپریل 2026، سنیچر کی رات تقریباً ڈیڑھ بجے تربوز کھانے کے بعد عبداللہ، ان کی بیوی نسرین اور ان کی دو بیٹیاں عائشہ اور زینب اتوار کے روز چند گھنٹوں کے وقفے سے اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ یہ خبر تیزی سے پورے ملک میں توجہ کا مرکز بن گئی۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ عام غذائی تسمم (فوڈ پوائزننگ) کا معاملہ نہیں لگتا، خاص طور پر اس لیے کہ الٹیاں شروع ہوتے ہی متاثرین بہت کم وقت میں بے ہوش ہو گئے، جو کسی کیمیکل یا زہر کی موجودگی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ اس واقعے کی تفتیش دیگر زاویوں سے بھی کی جا رہی ہے۔ مکمل رپورٹ آنے کے بعد ہی حقیقت سامنے آئے گی۔ تاہم سوال یہ ہے کہ کیا سچ واقعی سامنے آنے دیا جائے گا، یا یہ معاملہ بھی اس مسلم خاندان کے ساتھ ہی دفن ہو جائے گا؟
بہر حال، لوگوں نے رپورٹ آنے سے پہلے ہی سارا الزام تربوز اور بریانی پر ڈال دیا۔ ابتدا ہی سے نیوز چینلز پر یہ سرخیاں چلائی گئیں کہ بریانی کے بعد تربوز کھانے سے خاندان کے تمام افراد کی موت ہو گئی۔ اس واقعے کے بعد لوگوں کے ذہنوں میں مختلف سوالات جنم لینے لگے: کیا واقعی تربوز کھانے سے موت واقع ہو سکتی ہے، چاہے وہ کیمیکل سے پکا ہوا ہی کیوں نہ ہو؟ اگر بریانی کے بعد تربوز کھانے سے اتنا خطرناک فوڈ پوائزننگ ہوتا، تو شاید رمضان میں سب سے زیادہ اموات ہوتیں، کیونکہ اس مہینے میں تربوز کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے—بریانی سے پہلے بھی اور بعد میں بھی۔
یہ خبر کئی اہم سوالات کو جنم دیتی ہے:
جے جے ہسپتال کے ڈاکٹروں نے کہا کہ تربوز کی وجہ سے خاندان کی موت نہیں ہوئی؛ پولیس تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔”
جے جے ہسپتال کے ڈاکٹروں نے واضح طور پر اس بات کو مسترد کر دیا ہے کہ پائڈھونی کے ایک خاندان کے چار افراد کی موت تربوز کھانے سے ہوئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق مریضوں کی علامات عام فوڈ پوائزننگ سے مطابقت نہیں رکھتیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی ہر پہلو سے تفتیش کر رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، خاندان کے افراد کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر علاج کے باوجود انہیں بچایا نہ جا سکا۔ ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا گیا تھا کہ انہوں نے تربوز کھایا تھا، لیکن ڈاکٹروں نے واضح کیا ہے کہ صرف تربوز اس واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوتا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے