कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بار ایگزامینیشن میں ایڈووکیٹ جتیش راٹھوڑ کامیاب

داروہا:21؍جولائی ( بشر قریشی)ضلع ایوت محل کے تعلقہ داروہا کے موضع پھوب گاؤں سے تعلق رکھنے والے جناب سنتوش آتمارام راٹھوڑ کے فرزند ایڈووکیٹ جتیش سنتوش راٹھوڑ نے بار کونسل آف انڈیا کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے آل انڈیا بار ایگزامینیشن (AIBE-XXI) میں شاندار کامیابی حاصل کرکے اپنی علمی و پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ایک بار پھر لوہا منوایا ہے۔یہ امتحان ملک بھر میں وکالت کے پیشے کے لیے لازمی اور نہایت مشکل تصور کیا جاتا ہے۔ اس کامیابی کے بعد ایڈووکیٹ جتیش راٹھوڑ کو وکالت کے پیشے کے لیے قومی سطح کی باقاعدہ اہلیت حاصل ہوگئی ہے، جو ان کی تعلیمی اور پیشہ ورانہ زندگی کا ایک اہم اور قابلِ فخر سنگِ میل ہے۔ایڈووکیٹ جتیش راٹھوڑ نے B.Com، M.Com اور LL.B کی تعلیم مکمل کی ہے۔ اس وقت وہ CA کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور ساتھ ہی Ph.D. کے تحقیقی مرحلے میں بھی مصروف ہیں۔ اس کے علاوہ وہ Registered Trademark Attorney اور Registered GST Practitioner کی پیشہ ورانہ اسناد بھی حاصل کر چکے ہیں۔فی الحال وہ امراوتی میں اپنی قانونی مشاورتی فرم ’’J. S. Rathod & Associates‘‘ کے بانی ہیں اور ضلع و سیشن کورٹ، امراؤتی سمیت مختلف عدالتوں میں کامیابی کے ساتھ وکالت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ان کی فرم کے ذریعے مختلف قانونی معاملات میں مؤثر قانونی رہنمائی اور مشاورتی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔قومی سطح کے اس اہم امتحان میں کامیابی نے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید اضافہ کیا ہے اور انہیں قانونی شعبے میں ایک باصلاحیت اور ابھرتے ہوئے نوجوان وکیل کے طور پر نمایاں مقام عطا کیا ہے۔اپنی اس کامیابی کا سہرا ایڈووکیٹ جتیش راٹھوڑ نے اپنے والدین کی دعاؤں، اساتذہ کی رہنمائی اور اپنی مسلسل محنت، لگن اور عزم کو دیا ہے۔ان کی اس شاندار کامیابی پر قانونی، سماجی اور تعلیمی حلقوں کے معزز افراد، ساتھی وکلاء، دوست احباب اور خیر خواہوں کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی جا رہی ہے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے