कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایک نہایت شریف النفس، منکسر المزاج شخصیت کا انتقال

از قلم: یوسف اقبال
کانڈلی ضلع ایوت محل

کچھ لوگ اچھے ہیں بہت دل میں اتر جاتے ہیں
اک برائی ہے تو بس یہ ہے کہ مر جاتے ہیں
موت آدم علیہ السلام کی میراث ہے، جب کسی کی ذندگی کا پیمانہ لبریز ہوجاتا ہے تو چھلک جاتا ہے مگر کچھ پیمانے لبریز ہو نے سے قبل ہی چھلک جاتے ہیں،انسان کے آنے کی ترتیب تو اللہ تعالیٰ نے رکھی ہے لیکن جانے کی کوئی ترتیب نہیں ہے اور ہمارا اس میں کوئی دخل بھی نہیں، یہ تو قدرت کا قانون ہے ۔
بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی
اک شخص سارے گاؤں کو ویران کر گیا
کانڈلی ضلع ایوت محل کی ایک نہایت شریف النفس، منکسر المزاج اور ہر دلعزیز شخصیت فیروز خان ابن مصطفیٰ خان بہت ہی قلیل علالت کے بعد انتقال کر جانے پر علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ مرحوم گزشتہ پندرہ دنوں سے ناگپور کے ایک ہسپتال میں زیرِ علاج تھے، تاہم علاج کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکے اور 18 ماہ جولائی 2026 کو اپنے خالقِ حقیقی سے جاملےمرحوم کوان کے وطن اصلی کانڈلی میں 19 جولائی 2026 کو اشکبار آنکھوں سے سپردخاک کیا گیا۔
انا للہ و انا الیہ راجعون ۔
مرحوم ڈگرس ضلع ایوت محل کے ایک مشہور و معروف ہسپتال میں زیرِ ملازمت تھے اور بڑی خوش اسلوبی سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ مرحوم اپنی خوش اخلاقی، ملنساری، فرض شناسی اور خدمتِ خلق کے جذبے کی بدولت عوام اور ساتھی ملازمین میں بے حد مقبول تھے۔ ہسپتال کے عملے، دوست و احباب اور جاننے والوں کی ایک بڑی تعداد ان سے دلی تعلق رکھتی تھی۔ ان کی نرم خوئی، خندہ پیشانی اور مددگار طبیعت نے انہیں ہر طبقۂ فکر میں عزت و احترام کا مقام عطا کیا تھا۔
مرحوم کی وفات کی خبر سنتے ہی کانڈلی اور اطراف کے علاقوں نیز رشتے داروں عزیز و اقارب میں رنج و غم کی فضا قائم ہوگئی۔ ان کے دوستوں، عزیز و اقارب اور ہسپتال کے ساتھیوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی خدمات اور اعلیٰ اخلاق کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
مرحوم کے انتقال سے نہ صرف ان کے اہلِ خانہ بلکہ دوست احباب اور معاشرے کا ایک بڑا حلقہ ایک مخلص، دیانت دار اور خوش اخلاق انسان سے محروم ہوگیا ہے۔ ان کی یادیں ہمیشہ ان کے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ رہیگی ۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان
کی قبر کو نور سے منور کرے اور تمام اہل خانہ و پسماندگان افراد خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین یارب العالمین ۔
آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے
سبزہ نو رستہ اس گھر کی نگہبانی کرے آمین یارب العالمین

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے