कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اوس کی بوندیں

تحریر: ایمن فردوس بنت عبدالقدیر

جنگ آخر کار تھم گئی ، دشمن سپاہیوں کی ، اور اپنے سارے پیاروں کی لاشیں آنکھوں کے سامنے بے بس ہوئے پڑی تھیں مگر انھیں ایک خاص سپا ہی کی تلاش تھی جو کہیں نظر نہیں آتا تھا بقیہ سپاہیوں نے خاک چھان ڈالی،لیکن و ہ کہیں نہیں ملا،سردی کی شدت انہیں تھکا رہی تھی اور اپنا زور دکھانے لگی ،کافی وقت گزر گیا ، برف باری ہونے لگی، وہ سب پریشان ہو گئے ،انھوں نے کچھ وقت آرام کا ارادہ کیا،اور قریب ہی کسی غار میں قیام کیا۔
آخر صبح ہوگئی سردی کی شدت میں کچھ کمی آئی اور وہ اسے ڈھونڈنے کے لیے نکل پڑے،سوچا اگر شہید ہوئے تو خوب خیر مقدم کریں گے،اور خیر ہو تو اگلا سفر جاری رکھیں گے۔
سپاہیوں کو کچھ علامات دکھائی دیے،وہ آگے بڑھے ، اپنے معصوم خیالوں کے مطابق خیر مقدم کرنا چاہا لیکن ان سے پہلے اوس کے خوبصورت ،موتی نما بوندوں نے پہلے ہی اس شہید سپاہی کا استقبال کیا اور ان عظیم لہو کے قطروں پر ہلکی سی برف چمکنے لگی اور یوں وفاداری کا ثبوت دینے لگی،ان سب کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے سورج نے بھی اپنی ہلکی سی کرنوں کو لہو کے نمایاں قطروں پر چمکایا اور وہ خون کا قطرہ جسے برف نے رنگ دیا، سورج سے اپنی کرنوں کی بوچھار کی۔
اور ہر روز اوس کے موتی اس قطرے کو اپنی نازکی سے چھوتے ہوئے خیر مقدم کرتے!!!!

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے