कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

انیومریشن فارم بھرتے وقتSIR ریکارڈ کی بروقت جانچ کریں، شہری اہم نکات پر توجہ دیں: محمد اظہر خان

نام، عمر اور خاندانی معلومات میں تضاد کی صورت میں متعلقہ حکام کی جانب سے وضاحت یا اضافی دستاویزات طلب کی جا سکتی ہیں

ناندیڑ: 22؍جولائی ( نامہ نگار) موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس (MPJ) کے محمد اظہر خان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ECI) کی جانب سے جاری Special Intensive Revision (SIR) کے عمل کے دوران انیومریشن فارم بھرنے سے پہلے اپنے ریکارڈ اور دستاویزات کی اچھی طرح جانچ کر لیں تاکہ اگر کسی مرحلے پر وضاحت یا اضافی دستاویزات درکار ہوں تو وہ انہیں آسانی سے پیش کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ عوامی رہنمائی کے مقصد سے چند اہم نکات کی طرف توجہ دلائی جا رہی ہے۔ SIR کے عمل کے دوران ریکارڈ کی جانچ میں درج ذیل معاملات سامنے آنے پر متعلقہ انتخابی حکام کی جانب سے وضاحت یا اضافی دستاویزات طلب کی جا سکتی ہیں:
1. ایک ہی والدین کے تحت دو بچوں کی تاریخِ پیدائش کے درمیان غیر معمولی کم فرق ہونا۔
2. والدین اور اولاد کی عمر میں غیر معمولی کم فرق ہونا۔
3. دادا، دادی، نانا یا نانی اور ووٹر کی عمر میں غیر معمولی کم فرق ہونا۔
4. موجودہ اور سابقہ ریکارڈ میں والد کے نام میں فرق ہونا۔
5. موجودہ اور سابقہ ریکارڈ میں خاندانی رشتے (Relationship) کی تفصیل میں تبدیلی ہونا۔
6. سابقہ اور موجودہ ریکارڈ میں شوہر یا والد کے اندراج میں فرق ہونا۔
7. موجودہ اور سابقہ ریکارڈ میں والد کے نام کا نمایاں طور پر مختلف ہونا۔
8. عمر یا تاریخِ پیدائش کے ریکارڈ میں غیر معمولی تضاد ہونا۔
9. مطلوبہ دستاویزات یا ثبوت پیش نہ کیے جا سکنا۔
10. شناخت کے لیے صرف آدھار کارڈ پیش کرنا، جبکہ ضرورت کے مطابق دیگر قابلِ قبول دستاویزات بھی درکار ہو سکتی ہیں۔
11. اگر ایک ہی والد یا والدہ کے تحت 6 سے زیادہ بچے Progeny Mapping کرواتے ہیں، یعنی ساتواں، آٹھواں، نواں یا اس سے آگے والا بچہ، تو ساتویں نمبر سے آگے آنے والے بچوں کو بھی Discrepancy / NM میں نشان زد کیا جائے گا
محمد اظہر خان نے کہا کہ انیومریشن فارم جمع ہونے کے بعد متعلقہ انتخابی عمل کے تحت ریکارڈ کی جانچ کی جاتی ہے۔ اگر جانچ کے دوران کسی معاملے میں وضاحت کی ضرورت محسوس ہو تو متعلقہ انتخابی افسر (ERO) قواعد کے مطابق نوٹس جاری کر سکتے ہیں۔ ایسی صورت میں شہری مقررہ تاریخ پر اصل دستاویزات کے ساتھ حاضر ہو کر اپنی وضاحت پیش کریں۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے نام، تاریخِ پیدائش، عمر، والد یا والدہ کے نام اور دیگر خاندانی معلومات کو پہلے ہی اچھی طرح جانچ لیں اور اگر کسی قسم کی غلطی ہو تو متعلقہ ضابطوں کے مطابق بروقت اس کی اصلاح کرائیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہر معاملے کا فیصلہ الیکشن کمیشن آف انڈیا اور متعلقہ انتخابی حکام دستیاب ریکارڈ، پیش کردہ دستاویزات اور نافذالعمل قواعد کے مطابق کریں گے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے