कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

امتحان کس کا؟

از قلم : عارف محمد خان، جلگاؤں

اساتذہ کی تقرری کے لیے انٹرویو جاری تھا۔ دور دراز سے آئے امیدوار اپنے چہروں پر امید، آنکھوں میں بے بسی اور دل میں روزگار کی آخری آس لیے قطار میں بیٹھے تھے۔ کوئی مجبوری کا مارا تھا، کوئی غربت کا، اور کوئی برسوں کی محنت کا بوجھ اٹھائے اپنی باری کا منتظر تھا۔
انٹرویو شروع ہوا۔ سوالات پوچھے گئے، مگر حیرت انگیز طور پر بیشتر امیدوار اپنے ہی مضمون کی بنیادی معلومات سے بھی ناواقف نکلے۔
ہر غلط جواب کے ساتھ انٹرویو بورڈ کے اراکین ایک دوسرے کی طرف معنی خیز نظروں سے دیکھتے رہے۔ آخر ایک بزرگ ممتحن نے گہری سانس لے کر کہا:
’’یہ نوجوان ناکام نہیں، ہمارا تعلیمی نظام ناکام ہوا ہے۔‘‘
کمرے میں خاموشی چھا گئی۔
باہر امیدوار اپنی قسمت کے فیصلے کا انتظار کر رہے تھے، جبکہ اندر بیٹھے فیصلہ کرنے والے اس سوچ میں گم تھے کہ آج انٹرویو امیدواروں کا نہیں، پورے نظامِ تعلیم کا لیا جا رہا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے