कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

الفلاح ہائی اسکول ملاڈ مشرق میں یومِ اساتذہ کا جوش و خروش کے ساتھ انعقاد

ملاڈ ممبئی: 7؍ستمبر (راست) الفلاح ہائی اسکول ملاڈ مشرق میں حسبِ روایت یومِ اساتذہ کا پروگرام بڑے جوش و خروش کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ جس میں طلبہ و طالبات نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پر اساتذہ کی عظمت، ادب و احترام سے متعلق تقاریر، نظمیں اور ڈرامے پیش کیے گئے۔الفلاح ہائی اسکول کے پرنسپل جناب طاہر شاہ صاحب نے تمام مہمانان کا تعارف پیش کیا اور انہیں گلہائے عقیدت پیش کیے۔اس موقع پر الفلاح ہائی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری جناب اخلاق احمد ڈنگنکر صاحب، ٹرسٹی محمد رفیق شیخ سر (ریاستی مثالی معلم ایوارڈ یافتہ)، جناب یونس صاحب نے شرکت کی اور طلبہ کی حوصلہ افزائی فرمائی۔ آپ نے رہنمائی کرتے ہوئے فرمایا کہ استاد کا کردار طلبہ کی شخصیت کی تعمیر کرتا ہے۔ فرض شناس اساتذہ سے ہی ملک و ملت کا روشن مستقبل وابستہ ہے۔الفلاح ایلومنائی ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین صاحبہ، شبانہ روز صاحبہ، ڈاکٹر احمد صاحب، جناب عبدالرب صاحب اور ان کے ساتھیوں نے نمائندگی کی۔اس کے علاوہ اس یومِ اساتذہ کے موقع پرمصطفیٰ بھائی،قمرالدین بھائی، ایڈووکیٹ شہود صاحب، ڈاکٹر یاسمین پٹھان، عبداللطیف،شاہین، رقیہ، عبدالحکیم، آصف مالکانی، فیروز خان، ناصر خان سر، جاوید سر، محمد باسن قاسمی صاحبان نے شرکت فرمائی۔الفلاح ہائی اسکول کے تمام اساتذہ کی خدمت میں تہنیت پیش کی گئی اور حوصلہ افزائی کی گئی۔اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے اسکول ہٰذا کے پرنسپل جناب محمد طاہر شاہ صاحب نے کہا کہ شاگرد اور استاد کے درمیان ادب، احترام اور شفقت تعلیمی عمل کو خوشگوار اور مؤثر بناتا ہے۔ تعلیم اور تربیت دونوں ساتھ چلنے چاہئیں۔ استاد کا ادب زندگی بھر کرنا چاہیے۔اساتذہ اور والدین کے ادب و احترام اور اطاعت سے ہی کامیابی حاصل ہوتی ہے۔ معلم ایک مقدس فریضہ ہے۔ یہ نبیوں کا کام ہے۔ اس کا احساس طلبہ اور اساتذہ دونوں کو بھی ہونا چاہیے۔ آپ نے تمام مہمانان، طلبہ اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔پروگرام کی نظامت نغمہ مہوش مس اور سپروائزر روبینہ دلوی صاحبہ نے فرمائی۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے