कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقراء پرائمری اسکول و الکریم ہائی اسکول گلزار کالونی پربھنی میں چھٹا سالانہ جلسۂ سیرت النبی ﷺ

پربھنی: 7؍ستمبر(ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف)اقراء پرائمری اسکول و الکریم ہائی اسکول، گلزار کالونی، پربھنی میں بروز پیر 7 ستمبر کو صبح 10 بجے چھٹا سالانہ جلسۂ سیرت النبی ﷺ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوا۔ جلسے میں اسکول کے سینکڑوں طلبہ و طالبات، ان کے والدین اور شہر کی معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر 65 سے زائد طلبہ و طالبات نے قرأت، اذان، نعتِ رسول ﷺ اور تقریری مقابلوں میں حصہ لیا۔جلسے کی صدارت حضرت علامہ مولانا عبدالقدوس ملی صاحب نے فرمائی، جبکہ حضرت محمد خواجہ انصاری صاحب، حضرت حافظ سید عبدالعلیم صاحب، مفتی سعید ندوی صاحب اور مفتی مجیب اشاعتی صاحب کی خصوصی شرکت رہی۔اس موقع پر فیض العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر الحاج اکبر علی خان صاحب، سوسائٹی کے رکن و سابق رکنِ بلدیہ محمد رفعت علی خان صاحب، سوسائٹی کے رکن محمد نظیر صاحب، سوسائٹی کی چیئرپرسن محترمہ انیس صدیقی صاحبہ، فاطمہ ہائی اسکول و جونیئر کالج کے پرنسپل الحاج محمد ثناء اللہ خان صاحب اور فیض العلوم پرائمری اسکول کے صدرِ مدرس الحاج محمد صفی اللہ خان صاحب نے خصوصی شرکت فرمائی۔صدارتی خطاب میں حضرت علامہ مولانا عبدالقدوس ملی صاحب نے قرآنِ کریم کو صحیح مخارج اور تجوید کے ساتھ پڑھنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے فیض العلوم ایجوکیشن سوسائٹی اور مرکزی سیرت کمیٹی کی دینی و تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے ایسے بابرکت پروگراموں کے مسلسل انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔حضرت محمد خواجہ انصاری صاحب نے طلبہ و طالبات کو صبر، تقویٰ اور اچھے اخلاق اپنانے کی تلقین فرمائی، جبکہ اختتام پر مفتی مجیب اشاعتی صاحب نے خصوصی دعا فرمائی۔جلسے کی کامیابی میں مرکزی سیرت کمیٹی کے اہم ذمہ دار اور فیض العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے سکریٹری و مپٹا ریاستی صدر ڈاکٹر محمد سمیع اللہ خان صاحب کی خصوصی رہنمائی، سرپرستی اور انتھک کاوشیں نمایاں رہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے