कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقراء شاہین میں ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ مہم کا انعقاد

جلگاؤں: 10؍اگست ( راست) اقراء تعلیمی سوسائٹی کے زیرِ انتظام اقراء شاہین اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج میں ماحول کے تحفظ اور سبزہ فروغ دینے کے مقصد سے ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ مہم کے تحت شجرکاری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس مہم کے ذریعے طلبہ میں ماحول کے تئیں بیداری اور اپنی ماں کے تئیں احترام کے جذبے کو فروغ دیا گیا۔اس موقع پر کالج کے پرنسپل ریاض شاہ سر، سپروائزر ذاکر سر، مسعود سر، فرحان سر، تنظیم میڈم، سعدیہ میڈم، فراست میڈم اور ایچ جے تھیم کالج کے فزیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر چاند خان خصوصی طور پر موجود رہے۔پروگرام میں طلبہ نے بھی جوش و خروش کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے شجرکاری اور پودوں کی دیکھ بھال میں اپنا تعاون پیش کیا۔ طلبہ نے ماحول کے تحفظ کا عہد کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور ان کی باقاعدگی سے نگہداشت کرنے کا پیغام دیا۔پروگرام کا مقصد طلبہ میں ’’درخت لگائیں، ماحول بچائیں‘‘ کے جذبے کو فروغ دینا اور فطرت کے تئیں اپنی ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا تھا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے