कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام بی۔ایم۔جین اردو پرائمری اسکول میں یوم اساتذہ بڑے جوش و خروش سے منایا گیا

جلگاؤں: 5؍ستمبر (راست) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی, جلگاؤں کے زیر اہتمام بی۔ایم۔جین اردو پرائمری اسکول میں یوم اساتذہ بڑے جوش و خروش سے منایا گیا ۔چہارم جماعت کے طلباء وطالبات نے ہیڈماسٹر اور اساتذہ کے کردار نبھائے اور کے جی تا چہارم جماعت میں درس و تدریس کے فرائض انجام دیۓ ۔اسکول ھذا کے صدر مدرس اسلم خان سر کی صدارت میں ایک پروگرام منعقد کیاگیا ۔ جسے چہارم جماعت کے طلباء وطالبات نے انجام دیا ۔پروگرام کی شروعات صدیق فاروق منیار کی تلاوت قرآن پاک سے ہوئی ۔چہارم جماعت کے طلباء وطالبات نے تقاریر پیش کی ۔ صدارتی خطبہ میں اسلم خان سر نے طلباء کو یوم اساتذہ کی مبارکباد پیش کی ۔طلباء کو بتایا کہ حضرت محمد مصطفی ﷺ پہلے معلم بناکر بھیجے گئے ۔اور ساتھ میں استاد کی اہمیت بتائی اور ان کی محنت کو سراہا ۔پروگرام کی نظامت کے فرائض زینب محمد یوسف نے سنبھالی ۔ عدنان اظہر پٹیل کے رسم شکریہ سے پروگرام کے اختتام کا اعلان ہوا۔تقریب کی کامیابی کے لیےچہارم جماعت کے اساتذہ حفیظ النساء مس،شگفتہ مس امرین مس اوراسکول کے تمام اساتذہ رفعت بانو،جمیلہ بی،صادق سر، آصف سر،ثمیرہ مس اور غیر تدریسی عملہ عمران سر،عرفان بھائی نے بھرپور تعاون کیا اور خصوصی کوششیں کیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے