कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقراء اردو ہائی اسکول بورنار میں ‘اوزون ڈے’ کی تقریب کا انعقاد

بورنار: 16؍ستمبر(نامہ نگار) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ اہتمام ادارہ عبدالمجید سالار، اقراء اردو ہائی اسکول بورنار میں اوزون ڈے کے موقع پر ایک معلوماتی و بامقصد تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا مقصد طلبہ میں اوزون کی تہہ کی اہمیت، ماحولیاتی تحفظ اور ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے شعور بیدار کرنا تھا۔ اس پروگرام کی منصوبہ بندی اسکول کی سائنس کمیٹی کے صدر و ہیڈ ماسٹر عارف محمد خان سر، روشن سر اور امیر سر نے کی۔ ان کی رہنمائی اور منصوبہ بندی کے تحت پروگرام کو منظم انداز میں پیش کیا گیا۔ تقریب کا آغاز نازیہ دادا صاحب پٹیل کی تلاوت سے ہوا۔ اِس تقریب میں جماعت پنجم تا دہم کے طلبہ نے اردو اور انگریزی زبان میں تقاریر پیش کیں۔ طلبہ نے اوزون کی تہہ کی اہمیت، اس کے تحفظ کی ضرورت اور ماحولیاتی آلودگی کے اثرات پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے اپنی علمی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ طلبہ کی پُراعتماد اور معلوماتی تقاریر کو حاضرین اور اساتذہ نے سراہا۔ پروگرام کی صدارت ہیڈ ماسٹر عارف محمد خان سر نے کی، جبکہ روشن شیخ نے تحریکِ صدارت پیش کی اور جواد انجم نے تائیدِ صدارت کی۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض امیر شیخ نے انجام دیے۔ اس موقع پر اساتذہ مظہر خان، فیروز خان، صادق شیخ اور عابد حسین نے شرکت کی غیر تدریسی عملے میں عاقب سر، مشتاق بھائی اور نے پروگرام کے انعقاد میں بھرپور تعاون کیا۔ پروگرام کے اختتام پر روشن سر نے تمام اساتذہ، طلبہ اور غیر تدریسی عملے کا شکریہ ادا کیا۔ ان کے اظہارِ تشکر کے ساتھ اوزون ڈے کی یہ معلوماتی اور بامقصد تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے