कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

’’استاد کے منصب کو سلام‘‘اقراء اردو ہائی اسکول،بورنار میں یومِ اساتذہ کا انعقاد

بورنار:5؍ستمبر( نمائندہ) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی، جلگاؤں کے زیرِ اہتمام عبدالمجید سالار اقراء اردو ہائی اسکول، بورنار میں یومِ اساتذہ کے موقع پر ایک منفرد، بامقصد اور پُروقار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر دسویں جماعت کے طلباء نے ایک دن کے لیے اساتذہ کے فرائض انجام دیتے ہوئے تدریسی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں۔ اس سرگرمی کے ذریعے طلباء نے تدریس کے عمل کا عملی تجربہ حاصل کیا اور اساتذہ کی محنت، ذمہ داری اور عظمت کو قریب سے محسوس کیا۔ تدریسی سرگرمیوں کے بعد ایک مختصر مگر پُروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں نظامت سے لے کر رسمِ شکریہ تک تمام ذمہ داریاں دسویں جماعت کے طلباء نے خود انجام دیں۔پروگرام کا آغاز ثانیہ جمیل کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ تقریب کی صدارت اسکول کے ہیڈ ماسٹر عارف محمد خان نے کی۔ ارم ناظم خان نے تحریکِ صدارت پیش کی، جس کی تائید مہک یونس نے کی۔طلباء کی جانب سے عمیر خالق دیشمکھ (پنجم)، حفصہ ریاض احمد (نہم)، نورالعین اختر، عرشیہ فقیرا اور بشریٰ غفور( دہم ) نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے اساتذہ کی خدمات، رہنمائی اور طلباء کی زندگی میں ان کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔تقریب کی بہترین نظامت خدیجہ صادق دیشمکھ نے نہایت اعتماد اور خوبصورتی کے ساتھ انجام دی۔ اساتذہ کی جانب سے امیر شیخ سر، جواد انجم سر اور روشن شیخ سر نے اپنے بہترین تاثرات پیش کیے اور طلباء کی کاوشوں کو سراہا۔ خطبۂ صدارت میں ہیڈ ماسٹر عارف محمد خان سر نے طلباء کو قیمتی نصیحتیں اور رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے اساتذہ کے مقام و مرتبہ، تعلیم کی اہمیت اور طلباء کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے محنت، نظم و ضبط اور اچھے کردار کو اپنانے کی تلقین کی۔ اِس تقریب کو کامیاب بنانے میں فیروز سر،صادق سر،عابد سر اور غیر تدرسی عملے میں عاقب سر (کلرک) مشتاق بھائی،یوسف بھائی اور شبیر بھائی کا تعاون رہا۔ آخر میں ایمن عقیل نے رسمِ شکریہ ادا کی، جس کے ساتھ ہی یہ پُروقار پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ یومِ اساتذہ کی یہ تقریب طلباء کے لیے ایک یادگار تجربہ ثابت ہوئی اور اساتذہ کے احترام و عظمت کے احساس کو مزید اجاگر کرنے کا باعث بنی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے