किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایک طوطا

تحریر: ایمن فردوس بنت عبدالقدیر

  اسے کتابیں پڑھنے اور کتابیں خریدنے کا بہت شوق تھا ،اتفاق سے شہر کے بڑے سے ہال میں ایک میلا لگا ،وہاں بہت ساری چیزیں کم داموں میں فروخت ہورہی تھیں، باوجود ان ساری چیزوں کے وہ کتابوں ہی میں مصروف رہا ،دوستوں نے کہا اب ان کتابوں کی کیا ضرورت رہی، موبائیل فون میں بھی سب کچھ مل جاتا ہے ،گوگل اور کتنے سارے ایپ بھی ہیں جو چاہو کتاب مل جائے گی،لیکن وہ ضدی مانتا ہی نہ تھا ،دوستوں نے کچھ دوسری اچھی چیزیں خرید لیں ،لیکن اسے کتابوں سے زیادہ کوئی چیز مرغوب نہ تھی، وہ وہیں کتابیں پڑھ بھی رہا تھا اور خریدبھی رہا تھا،اس کے کانوں میں سریلی آواز گونجی،اتنی بھیڑ بھاڑ میں بھی وہ آوازیں صاف سنائی دے رہی تھیں،وہ نہ چاہ کر بھی اس کی توجہ ان آوازوں کی جانب لپک گئی۔۔۔ اس نے دیکھا ، بہت سے رنگ برنگےاور خوبصورت سے طوطے تھے ، ہر کوئی اپنے اپنے پنجرے میں قید تھا،اس کو پنجرے کی جانب دیکھتے ہی اس پنجرے کے مالک نےکہا ،صاحب ہر قسم کے مٹھو ہیں، ،ہرے ،نیلے ،کالے ،پیلے ،لال ، نارنجی، سارے رنگوں کے مٹھو ہمارے پاس ہیں اور کہا یہ خاص سفیدرنگ کا  مٹھو،مٹھو سپاہی اس کا نام ہے،یہ آخری بچا ہے بک جائے گا جلدی صاحب سوچئے مت لے لیجئے،اس نے ایک مرتبہ پھر ان کتابوں پر نظر ڈالی ، لیکن اس کا دل للچایا ، وہ چاہتا تھا کہ کتابیں بھی خرید لے اور سپاہی مٹھو بھی لے لے ، لیکن ان سب کے لیے چادر سے زیادہ پیر پھیلنے لگے ، وہ سوچ ہی رہا تھا کہ دوسرا گاہک آیا ، دوسرا گاہک بھی سفید رنگ کے سپاہی مٹھو کو دیکھتے ہی اس کی قیمت پوچھنے لگا، سپاہی مٹھو کو خرید ہی رہا تھا کہ اس نے سپاہی مٹھو کو خرید لیا،اس کے دوست بھی آگئے،انہیں بڑی حیرت ہوئی کہ یہ کتابی کیڑا کیونکر مٹھو خریدنے لگا؟؟ مٹھو کے مالک نے مزید کہا صاحب جی اس مٹھو سپاہی کا ذرا دھیان رکھنا، کیونکہ آج ہی یہ پنجرے میں آگیا ہے ،اور اس کے دوست کسی کو بھی ہم پکڑ نہیں پائے ،یہ اکیلا ہی ہے ،خیال رکھنا ورنہ یہ مر جا ئے ۓ گا ،اور آپ کے پیسے ضائع ہو جائیں گے!!
وہ گھر آیا ،اس نے مٹھو سپاہی سے باتیں کیں، اس کے لئے کھانے پیش کیے ، ایک چھوٹا اور بہت ہی خوبصورت سا مٹکا لایا ، اس میں مٹھو سپاہی کا پانی رکھا جاتا اور اس مٹکے میں پانی بہت ٹھنڈا ہوتا تھا،اس نے کہا آپ میرے سپاہی ہو اور ان سفید پوشاک میں آپ واقعی سپاہی کی مانند لگتے ہو ، اس لیے آپ کا نام ،مٹھو سپاہی ہے،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور بھی باتیں کیں۔ اس نے مٹھو سپاہی سے بہت جلد دوستی بھی کرلی ،اور مٹھو سپاہی بھی اس سے مانوس ہو گیا ،وہ کچھ دیر نظر نہ آتا تو مٹھو سپاہی بہت پریشان ہوجاتے اور سپاہی نام کا حق ادا کرتے ہوئےچیخ چیخ کر اپنے مالک کو آواز دیتے!
مٹھو سپاہی کا مالک ،کتابی کیڑا اپنی دنیا میں مگن ، ایک دفعہ مٹھو سپاہی نے کافی شور مچایا ،اس کے سامنے ہری مرچ، جام(امرود)، ٹماٹر ،اور بسکٹ بھی رکھا گیا،مٹکا بھی پانی سے لبریز تھا ، مزید وہ اسے چھت پر بھی لے گیا ، سوچ شاید کھلی فضا میں بہتر محسوس کرے؟ اور کہا میں جو کہوں تم اسے دہراؤ، اور کتابوں کے ڈھیر سے کوئی کتاب نکالی اور کہا’یہ کتاب کا نام کلیات اقبال ہے‘ اور آنکھیں بند کیں، جو صفحہ کھل گیا وہ مٹھو سپاہی کو رٹانے لگا، ابھی ایک ہی مصرعہ پڑھا تھا کہ وہ خاموش ہوگیا،اور دل ہی دل میں پڑھنے لگا،

اور ادھر مٹھو سپاہی زوروں شور وغل مچانے لگا، جیسے آسمان میں اڑ جانے کی امید باندھ رہا ہو اور دوسرے پرندوں کو دیکھ کر ان کی قسمت پر رشک کر رہا ہو،اس کے دل میں ایک چوٹ سی لگ گئی، سوچا اسے اگر مٹھو سپاہی کو ابھی آزاد کرنے میں دیر کردی ، تو کل مٹھو بے زبان سپاہی کہے یا نہ کہے کوئی اور کتاب مجھ سے ضرور کہے گی کہ

اور اس نے ایک ہی لمحہ میں مٹھو سپاہی کو بوسہ دیا اور ہوا میں اڑادیا ،اور وہ آسمانوں کی اڑان بھرنے لگا!!!

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close