कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

انجمن خاکساران حرم حج کمیٹی پربھنی کی جانب سے عازمین کیلئے تربیتی نشستوں کا اہتمام

از قلم: عبیداللہ شریف ابن یوسف شریف
معلم و خادم انجمن خاکساران حرم حج کمیٹی پربھنی
( بذریعہ ضلع نامہ نگار محمد سرور شریف )

الحمدللہ انجمن خاکسار ان حرم حج کمیٹی پربھنی شہر پربھنی میں پچھلے 35 سالوں سے اللہ کی رضا کے لیے فی سبیل اللہ ضلع پربھنی کے عازمین کرام کی خدمت انجام دیتی آرہی ہے ابتدا سے ہی سید جمیل احمد عرف ماموں جان کمیٹی کے صدر کے عہدے پر فائز ہیں اور سیکریٹری کی خدمات عالی جناب اشفاق عالم صدیقی صاحب انجام دے ر ہے ہیں اسی طرح ولی محمد نائب صدر کے عہدے پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ان کے علاوہ میر اقبال علی صاحب جو ابھی علیل ہیں کئی عرصے تک خازن کے عہدے پر فائض تھے اور بڑی دلچسپی اور لگن سے انہوں نے اور ان کے رفقاء نے اس انجمن خاکساران حرم کےاس پودے کی آبیاری کی اور آج یہ ایک سایہ دار درخت کی شکل میں عازمین کو راحت پہنچا رہا ہے انجمن خاکساران حرم کی پوری ٹیم اخلاص اور للہیت کے جذبہ سے سرشار عازمین کرام کو درخواست فارم بھرنے سے لے کر سفر کی مکمل تیاری , عمرے کی مکمل معلومات , حج کے پانچ دن اس کی پوری تفصیلات اور مدینہ منورہ کی زیارت , مقدس مقامات کی زیارت و اہمیت ان تمام کی تفصیلی معلومات فراہم کرتے ہوئے عازمین کو اس قابل بنانے کی کوشش کرتی ہے کہ وہ بغیر کسی سے پوچھے بذات خود سارے ارکان کو بحسن خوبی انجام دے کر اللہ کی رضا حاصل کر سکے اور اپنے حج کو حج مقبول و مبرور بنانے کی پوری پوری کوشش کر سکے. سابقہ ممبران اپنی ضعیفی اور پیرانہ سالی کے باجود اپنی زندگی کی آخری سانس تک عازمین کی خدمات انجام دینے کا جذبہ رکھتے ہیں اور اسی کو اپنی سعادت اور خوش نصیبی سمجھتے ہیں لیکن ساتھ ہی ان کی یہ خواہش ہے کے انجمن خاکساران حرم کا کام بحسن و خوبی جاری و ساری رہے اس مقصد کے حصول کے لیے مخلص , باصلاحیت اور عازمین کی بے لوث خدمت کا جذبہ رکھنے والے نوجوانوں کو اس انجمن میں شامل کیا گیا ہے جس میں قابل ذکرصدر مدرس محمد عبدالباسط , عبدالخالق انصاری , سید صابر بھائی، محمد اطہر انصاری، محمد سراج انصاری، عبید اللہ شریف، محمد اکبر انصاری , عبدالماجد انصاری،عبدالخلیل انصاری , سفیان رضوی، مجاہد عباسی ,محمد سمیر، جنید علی شاہ ,شہری سطح پر اپنی خدمات انجام دیتے ہیں اسی طرح پاتھری تعلقے میں عبدالرحمن انصاری صاحب اور عبدالمجیب سر اسی طرح جنتور تعلقہ میں محمد خالد عرف قاری صاحب اور سیلو تعلقہ میں فاروقی مجتہد صاحب خدمت انجام دیتے ہیں اور جبکہ پورنا تعلقہ میں شیخ احمد صاحب اور گنگا کھیڑ میں شیخ بشیر صاحب تعلقہ کے عازمین کی خدمت انجام دے رہے ہیں.
قارئین انجمن خاکساران حرم حاجیوں کی تربیت کے لیے ہر سال چھ کیمپوں کا انعقاد کرتی ہے جس میں تین کیمپ رمضان سے قبل لیے جاتے ہیں اور تین کیمپ رمضان کے بعد لیے جاتے ہیں اور ایک کیمپ سرکاری دواخانے میں عازمین کرام کو ٹیکہ اندوزی کے ضمن میں لیا جاتا ہے ان چھ تربیتی کیمپوں میں مراٹھوڑہ کے مشہور و معروف علماء کرام اور تربیت یافتہ خدمت گاروں کی خدمات حاصل کی جاتی ہے اور عازمین کرام کو عملی طور پر ارکان حج اور عمرہ کی تربیت دی جاتی ہے. الحمدللہ امسال بھی ان تربیتی نشستوں کا آغاز اسی ماہ 19 جنوری سے ہونے جا رہا ہے انشاءاللہ پہلی تربیتی نشست 19 جنوری 2025 بروز اتوار بوقت صبح 30 : 9 بجے تا 5 بجے گولڈن فنکشن ہال دھار روڈ پر منعقد ہونے جا رہی ہے جس میں سفر کی تیاری اور عمرہ پر تفصیلی معلومات فراہم کی جائے گی اس کے بعد دوسری تربیتی نشست 02 فروری 2025 اور تیسری نشست 23 فروری 2025 کو گولڈن فنکشن ہال میں ہی منعقد کی جائے گی اس کے بعد باقی ماندہ تین کیمپ بعد رمضان منعقد کیے جائیں گے ان تربیتی نشستوں میں ایک تربیتی نشست مفتی عارف صاحب فلاحی جو بیڑ سے تشریف فرما ہوں گے عمرہ اور حج کے پانچ دن پر تفصیلی معلومات فراہم کریں گے ایک تربیتی نشست میں مولانا نسیم الدین مفتاحی اورنگ آباد سے تشریف فرما ہو گے موصوف سفر مدینہ اور مدینے کی زیارت سے متعلق تفصیلی معلومات عازمین کرام کو فراہم کریں گے اسی طرح ایک تربیتی نشست میں محمد فیصل اور محمد اکبر اورنگ آبار سے تشریف لا کر سفر اور عمرہ سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کریں گے اسی طرح ایک تربیت نشست میں عبدالباسط صاحب سمعی اور بصری آلات کا استعمال کرتے ہوئے عازمین کرام کو مختلف تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے سے پربھنی سے لے کر ممبئی ایئرپورٹ وہاں سے جدہ ایئرپورٹ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ حج کے پانچ دن سے متعلق ساری تفصیل سے اڈیو ویڈیو کے ذریعے عازمین کرام کو واقف کرائیں گے جو احباب امسال حج ادا کرنے کا ارادہ رکھتے ہو چاہے حج کمیٹی سے ان کا سلیکشن ہوا ہو چاہے وہ پرائیویٹ ٹور اپریٹر سے جانے والے ہوں ان تمام سے ہم گزارش کرتے ہیں کہ ان تمام تربیتی کیمپوں سے استفادہ حاصل کریں اور اپنے حج کو حج مقبول اور حج مبرور بنانے کی کوشش کریں اور ہر ایک رکن کو سیکھ کر یہاں سے جائے ادارہ اعتبار نیوز تمام عازمین کو حج بیت اللہ کے سفر کے لیے منتخب ہونے پر صمیم قلب مبارک باد پیش کرتا ہے اور اللہ رب العزت سے دعا کرتا ہے کے آپ تمام کو حج مبرور و حج مقبول نصیف فرمائے، اسی طرح انجمن خاکساران حرم حج کمیٹی پربھنی کے تمام ذمہداران و اراکین کے حق میں دعا گو ہے کے اللہ آپ کی خدمات کو قبول فرمائے کر دنیا و آخرت میں اسکا بہترین بدلہ عطا فرمائے اور آپ تمام کو بیت اللہ اور روضہ نبی ﷺ کی حاضری و زیارت بار بار نصیب فرمائے آمین ۔ اسی طرح اس 35 سالہ عرصہ میں جن احباب نے دامے، درمے , سخنے عازمین حج کی خدمات انجام دی ہے اللہ تعالی ان کی بھی خدمات قبول فرما کر دنیا و آخرت بہترین بدلہ عطا فرمائے ، آمین

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے