कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نوبل سیمی انگلش اسکول کے طلباء کی سائنس ایگزیبیشن مقابلے میں بہترین کارکردگی

ہنگولی:5؍جنوری ( صباء فردوس )نوبل سیمی انگلش اسکول کے ذہین و ہونہار طلباء نے علاقے کی معروف کوچنگ کلاسس کی جانب سے منعقدہ سائنس ایکسپو میں اپنی علمی تحقیقی و تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔جماعت پنجم سے ارمان شیخ اور انوال احمد ابنِ ایڈوکیٹ عقیل احمد نے گروپ میں سولار سسٹم کا شاندار ماڈل بنایا اور ایگزیبیشن میں تمام ہی visitors کے سامنے بہترین explanation دیا ۔ بالکل اسی طرح جماعت ششم سے اویس احمد وسیم احمد نے بہت ہی شاندار pollution model کریٹ کیا ، جِس ماڈل میں ایک ہی ساتھ دو قسم کے الگ الگ pollution دیکھے جا سکتے تھے جیسے air pollution اور water pollution وغیرہ ۔۔انہی کے ہم جماعت اکرام خان نے rain harvesting model کریٹ کیا اور تمام کے گوشِ گزار یہ بات کی کہ کس طرح بارش کے پانی کو reuse کیا جا سکتا ہے ۔جماعت ہفتم سے صدف عطااللہ خان نے بہت ہی بہترین اور شاندار human body model کریٹ کیا جس میں ایک ساتھ کئی طرح کے organs کو اور body کی procesess کو انہوں نے ایک ساتھ merge کر دیا تھا جتنا بہترین انسانی جسم کا ماڈل اُنہوں نے تیار کیا تھا اُس سے کئی زیادہ بہترین طالبہ نے ساری چیزوں کو explain کیا ۔ تمام ہی طلباء نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ ان کی اس کامیابی نے علاقے میں ادارے کو فخر کا موقع دیا ہے ۔ تمام ہی visitors نے طلباء کی کاوشوں پر خوب مبارک باد اور داد و تحسین پیش کی ۔ یہ کامیابیاں نہ صرف ادارے کے لیے باعث فخر ہیں بلکہ ہنگولی شہر کی تعلیمی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے