कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن و سی،ای، ای کے زیر انصرام ادارہ امتحان دینیات مہد ملت مالیگاؤں کا انعقاد

پربھنی:29؍دسمبر( بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) مورخہ 29 دسمبر بروز اتوار ادارہ امتحان دینیات مالیگاؤں کا عظیم الشان سطح پر انعقاد عمل میں آیا تفصیلات کےمطابق د ی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن پربھنی اور سینٹر فار ایجوکیشنل ایکسیلنس کے زیر انصرام شہر پربھنی کے مولانا آزاد پرائمری اسکول، نیشنل اردو ہائی اسکول، آئیڈیل پرائمری اسکول ، فیضان حق پرائمری اسکول ، فیضان حق ہائی ا سکول، مؤیدالمسلمین پرائمری اسکول کچی بازار، مؤیدالمسلمین ہائی اسکول ، حاجی محمد پاڈیلا پرائمری اسکول ان آٹھ مراکز پر ادارہ امتحان دینیات مہد ملت مالیگاؤں کا انتہائی نظم و ضبط کے ساتھ انعقاد عمل میں آیا اس موقع پر شہر مالیگاؤں سے بطور مہمان ونگران حافظ جنید عامر ملی صاحب (استاذ معہدملت)، مولانا عمر فاروق کفلیتوی (استاذ معہدملت)، مفتی محمد خالد ملی (رکن ادارہ امتحان دینیات)، حافظ عادل الدین صاحب (پربھنی) کے ہمراہ دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے ذمہ داران خمیسہ غلام محمد مٹھو ، محمد موسی ناگانی ، صدر مدرس محمد عبدالباسط ، ذمداران سی ای ای، نجم الدین فاروقی ، یونس انصاری ، وامتحان دینیات مہد ملت مالیگاؤں ضلع پربھنی کے انچارج محمد فاروق انصاری سر، نائب انچارج عبدالماجد نے ان تمام مراکز پر منعقدہ امتحان کا جائزہ لیا مالیگاوں سے تشر یف لائے مہمان نے ان مراکز پر نظم وضبط اور حسن انتظامات پر اطمینان اورخوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوے امتحان کے ذمہ داران انچارج معاونین کی محنتوں کی سرہانہ کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی اس امتحان میں شہرپربھنی کے عصری اردو مدارس کےجماعت اول تا ہشتم 3600 طلبہ نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے کر اپنی دینی بیداری اور اسلام اور دین محمدی صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی محبت اور عقیدت کا عملی ثبوت پیش کیااس موقع پر امتحان کے کامیاب انعقاد پر صدر دی میمن مرچنٹس اسو سی ایشن افضل حاجی اشرف پاڈیلا نے کنوینر امتحان و تمام معاونین کو مبارک باد پیش کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے