किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بابا صدیقی قتل کیس میں کرائم برانچ کی بڑی کارروائی، 26 ملزمان کے خلاف مکوکا عائد

ممبئی: 30 نومبر:این سی پی لیڈر بابا صدیقی کے قتل کیس میں ممبئی کرائم برانچ نے بڑی کارروائی کی ہے۔ پولیس نے تمام 26 ملزمان کے خلاف مکوکا کی سنگین دفعات شامل کی ہیں۔ پولیس نے یہ قدم اس قتل میں لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی کے کردار کے بعد اٹھایا ہے، جن کے خلاف پولیس کے پاس ٹھوس ثبوت موجود ہیں، اس کے علاوہ پولیس نے شوبھم لونکر، نشان اختر اور انمول بشنوئی کو مفرور ملزم قرار دیا ہے۔ اس کیس میں مکوکا کی دفعات شامل کیے جانے سے کیس مزید سنگین ہوگیا ہے اور پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تیزی سے کوششیں شروع کردی ہیں۔ بتادیں کہ جمعہ کو بابا صدیقی قتل کیس میں نیا موڑ آیا۔ این سی پی لیڈر کے قتل میں ملوث ایک ملزم نے کرائم برانچ کے اہلکاروں کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ جب بابا صدیقی کے قتل کی سازش رچی جا رہی تھی تو اس نے گینگسٹر لارنس بشنوئی سے بات کی تھی، جو گجرات کی جیل میں بند تھا۔ ملزم گوتم نے حکام کو بتایا تھا کہ قتل کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے اس نے لارنس بشنوئی سے بات کی تھی جو گجرات کی جیل میں بند ہے۔ شوٹر نے بتایا کہ اس دوران لارنس بشنوئی نے شوٹر کو یقین دلایا تھا کہ قتل کے بعد پولیس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بشنوئی نے گوتم سے کہا تھا کہ اگر وہ پکڑے بھی جائیں تو وہ گھبرائیں نہیں، انہیں کچھ دنوں میں جیل سے باہر نکال لیا جائے گا۔شوٹر گوتم نے مزید بتایا کہ بشنوئی نے اس سے قتل کے بدلے 12 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ انہیں جیل سے باہر آنے کے بعد بیرون ملک بھیجنے کے انتظامات کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی۔ آپ کو بتا دیں کہ این سی پی لیڈر بابا صدیقی کو 12 اکتوبر کو ممبئی کے باندرہ میں ان کے بیٹے ذیشان کے دفتر کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ لارنس بشنوئی گینگ نے اس قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ گینگ کا کہنا ہے کہ بابا صدیقی کو اداکار سلمان خان سے قریبی تعلقات کی وجہ سے قتل کیا گیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے