किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ کے 33 مراکز پر یکم دسمبر کو ایم پی ایس سی امتحان

ناندیڑ:28؍نومبر ( نامہ نگار) ریاستی حکومت نے بڑے پیمانے پر ملازمتوں کی بھرتی کا عمل شروع کیا ہے، جس کے تحت مہاراشٹر گزٹیڈ سول سروسز مشترکہ ابتدائی امتحان 2024 ء یکم دسمبر کو منعقد ہونے جا رہا ہے۔ ناندیڑ کے تمام بڑے اسکولوں اور کالجوں کو امتحانی مراکز بنایا گیا ہے، جہاں امتحان کے دوران ناکہ بندی اور 100 میٹر کے دائرے میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے گی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ طلبہ کے اس اہم امتحان کو مدنظر رکھتے ہوئے تعاون کریں، یہ اپیل ضلع کلکٹر ابھیجیت راؤت نے کی ہے۔یہ امتحان دو نشستوں میں منعقد ہوگا۔ صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک اور دوپہر 3 بجے سے شام 5 بجے تک۔ امتحان کے دن مراکز والے اسکولوں اور کالجوں کے ارد گرد شور شرابہ نہ ہو، اس کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ نہ تو کہیں ڈی جے بجے گا اور نہ ہی امتحانی مراکز کے 100 میٹر کے دائرے میں موبائل فون یا دیگر سامان استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔بھارتی شہری تحفظ قانون کی دفعہ 163 کے تحت یہ تمام پابندیاں نافذ کی گئی ہیں اور شہریوں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے