किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کلیان میں یوم آئین (دستور ہند ) کا انعقاد

کلیان:27؍نومبر ( سید شوکت علی) : بتاریخ 26 نومبر 2024 نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کلیان میں یوم دستور ہند کے ضمن میں تقریری مقابلہ بعنوان یوم آئین (دستور ہند) (( اردو ، انگریزی، ہندی زبان ) مضمون نویسی ( اردو ، انگریزی ، ہندی زبان) اور پوسٹر میکنگ مقابلہ کا انعقاد کیا گیا ۔ تینوں مقابلوں میں اول، دوم، سوم مقام ساتھ ہی ترغیبی مقام حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو بدست پرنسپل عبداللہ خان صاحب انعامات و سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ۔ پروگرام تقریب انعامات میں بحیثیت صدر جلسہ پرنسپل عبداللہ خان صاحب ، مہمان خصوصی جونیئر کالج سپروائزر و سینئر لیکچرار جناب سید فہیم الدین سر نے شرکت کی ۔ اپنے صدارتی خطاب میں پرنسپل عبداللہ خان صاحب نے طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے جمہوری نظام میں دستور ہند کی اہمیت و افادیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ پروگرام کے کامیاب انعقاد پر مجلسِ انتظامیہ ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی ، اسسٹنٹ ہیڈ مسٹریس محترمہ نزہت فاطمہ رضوی صاحبہ ، بوائز سیکشن کی سپروائزر محترمہ زرینہ شاہ صاحبہ ، گرلس سیکشن کی سپروائزر محترمہ بتول انتولے صاحبہ ، جناب عابد تانکی صاحب ہیڈ کلرک ، جمیع ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف نے مسرت کا اظہار کیا ۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے