कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کریٹ سومیا نے ای سی میں مولانا خلیل الرحمان کے خلاف شکایت درج کرائی، نفرت انگیز تقریر کا الزام

نئی دہلی:16 نومبر:بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کریٹ سومیا نے چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار کو خط لکھ کر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان مولانا خلیل الرحمان سجاد نعمانی کے خلاف کارروائی کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے نعمانی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے اپنے خط میں لکھا، ہم یہاں اس تقریر کو منسلک کر رہے ہیں، مسلم کمیونٹی سے ایک اپیل، جس میں مسلمانوں کو مذہبی جنون کے نام پر اکسایا گیا ہے اور بی جے پی کو ووٹ دینے والے مسلمانوں کا سماجی بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔خط میں انہوں نے مزید لکھا کہ مولانا مسلمانوں سے کہہ رہے ہیں کہ وہ ان مسلمانوں کا بائیکاٹ کریں جو بی جے پی کو ووٹ دیتے ہیں۔
بی جے پی کے الزامات کے بعد مولانا سجاد نعمانی نے اپنی وضاحت میں کہا کہ ان پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں۔ بہت سے امیدواروں سے ہمیں ملاقات کا موقع ملا وہ آتے رہے میرے پاس میں نے ان سے Commitment لیا کچھ لوگوں سے تحریری commitment لیا تب جا کر ہم نے ایک لسٹ بنائی اس لیے اس کو یہ رخ دینا کہ یہ ووٹ جہاد ہے اور مسلمانوں کو اکٹھا کر کے ہندوؤں کے خلاف متحد کیا جا رہا ہے یہ سراسر جھوٹ اور فریب ہے اور میں نے کل ایک یوٹیوب چینل کے انٹرویو میں یہ بات کہی کہ یہ کیسا ووٹ جہاد ہے؟ جس کےسپہ سالار ہیں شرد پوار جس کے عظیم سپاہیوں میں ہیں ادھو ٹھاکرے ، راہل گاندھی ، نانا پٹولی جی ، میں امید کرتا ہوں اس وضاحت کے بعد یہ غلط فہمی دور ہو جائے گی اور میں میڈیا کہ لوگوں سے بھی گزارش کرتا ہوں کہ وہ دیانتداری کے ساتھ بات کو پیش کیا کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے