कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

امداد ناکافی ہوچکی، غزہ کے معاشی حالات ناقابل بیان ہیں:انروا

نیویارک:16؍نومبر:فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی انروا کی ترجمان لوئز ووٹریڈگ نے کہا ہے کہ غزہ پر 13ماہ سے مسلط کی گئی اسرائیلی جنگ کے دوران محصورین غزہ کو فراہم کی جانے والی امداد ناکافی ہے۔انروا کی ترجمان نے کہا کہ سادہ الفاظ میں کہا جائے تو غزہ میں آبادی کو ملنے والی امداد نہ ہونے کے برابر ہے۔ حالیہ چند ہفتوں کے دوران غزہ کی پٹی میں امداد کی فراہمی مکمل طور پر بند ہوگئی ہے۔غزہ کی صورت حال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سے ہر روز بھوکے لوگ روٹی مانگتے ہیں اور وہ پانی کے حصول کی ناکام کوششیں کرتے ہیں۔انروا کی ترجمان نے زور دیا کہ غزہ کی پٹی میں شہریوں کی معاشی حالت ناقابل بیان ہے۔حالیہ ایام میں عالمی تنظیموں اور اقوام متحدہ نے باضابطہ طور پر بالعموم پورے غزہ کے علاقے بالخصوص شمالی غزہ میں قحط کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے