कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شہر میں بڑھتے جرائم: ایک لمحہ فِکر:کیا آپ بھی محفوظ ہے؟؟؟

تحریر: ایس ایم صمیم، ناندیڑ

ناندیڑ شہر میں جرائم کی بڑھتی ہوئی تعداد نے عوام اور انتظامیہ دونوں کے لیے ایک لمحہ فِکر فراہم کیا ہے۔ شہر میں منشیات، گٹکھا، مٹکا، ٹیبل، اور ورلی جیسی سرگرمیاں، جو کہ سماجی برائیوں کی خاص علامت سمجھی جاتی ہے، اس نے نہ صرف عوامی زندگی کو متاثر کیا ہے بلکہ سماج اور نئی نسل کو تباہی کے دہانے پر کھڑے کردینے والی ایک منظم سازش کا حصہ بھی محسوس ہوتی ہے۔
جرائم کے پیچھے سازش یا سیاست؟
کیا یہ جرائم محض اتفاق ہیں یا اس کے پیچھے کوئی منظم سازش ہے؟ یہ سوال بہت اہم ہے۔ ناندیڑ میں جرائم کی اس بڑھتی ہوئی لہر نے یہ ظاہر کر دیا ہے کہ کہیں نہ کہیں کوئی طاقتور ہاتھ ان سرگرمیوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ گٹکھا، مٹکا، اور ٹیبل جیسی سرگرمیاں نہ صرف سماج میں بے راہ روی کو فروغ دے رہی ہیں، بلکہ ان کے ذریعے مالی فوائد حاصل کرنے والے عناصر جرائم کی دنیا میں مزید ترقی کر رہے ہیں۔
عوام کی خاموشی۔۔۔
عوام ان مسائل کے خلاف کیوں خاموش ہیں؟ سیاستدان انتخابی اجلاس اور ریلیوں میں بڑھتے جرائم کے خاتمے پر کیوں بات نہیں کرتے؟ عوام اپنے نمائندوں سے اس پر سوال کیوں نہیں کرتی؟ کیا یہ انفرادی اور سماجی تحفّظ کا مسئلہ نہیں؟ ہم دیکھ رہے ہے کہ ناندیڑ میں قتل، چوری اور کالا بازاری کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن، حقیقت یہ ہے کہ عوام کی خاموشی اور شعور کی کمی اس مسئلے کو مزید بڑھاوا دے رہی ہے۔ کیا یہ ممکن ہے کہ عوام خاموش رہے، سیاستدان خاموش رہے اور ایسے ہی مسئلہ حل ہوجائے؟ اور عملی اقدامات کی طرف کوئی توجہ ہی نہ دی جائے؟
ایک نئی سوچ کی ضرورت:
جرائم کی اس بڑھتی ہوئی لہر کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے۔ عوام کو چاہیے کہ وہ ان مسائل کے خلاف آواز اٹھائیں اور حکومت سے جواب طلب کریں۔ اور سیاستدانوں پر دباؤ بنائیں، سیاستدانوں کو بھی عوامی مسائل کو سنجیدگی سے لینا چاہیے اور صرف انتخابی وعدوں تک محدود نہ رہیں بلکہ عملی طور پر بڑھتے جرائم کے خلاف کچھ کر دکھائیں۔ ناندیڑ میں بڑھتے جرائم نہ صرف ایک سماجی مسئلہ ہے بلکہ یہ ہماری معیشت، سیاست اور روزمرہ کی زندگی پر بھی منفی اثرات ڈال رہے ہیں۔ ہمیں مل کر ان مسائل کا حل نکالنا ہوگا، ورنہ یہ شہر ہماری آنکھوں کے سامنے بے راہ روی کی آغوش میں چلا جائے گا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے