कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ ضلع میں 9 اسمبلی حلقوں کے لیے 515 امیدواروں نے 667 درخواستیں جمع کروائیں

لوک سبھا ضمنی انتخابات کے لیے 56 درخواستیں داخل

ناندیڑ:29؍اکتوبر ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ لوک سبھا ضمنی انتخابات کے لیے آج آخری دن 27 امیدواروں نے 34 درخواستیں جمع کروائیں، جبکہ اب تک 41 امیدواروں نے 56 درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ دوسری طرف اسمبلی انتخابات کے لیے 9 اسمبلی حلقوں میں 6 دنوں میں 515 امیدواروں نے مجموعی طور پر 667 درخواستیں جمع کرائی ہیں۔
ناندیڑ لوک سبھا ضمنی انتخابات:
16-ناندیڑ لوک سبھا ضمنی انتخابات کے لیے آج درخواست جمع کرنے کے آخری دن 27 امیدواروں نے 34 درخواستیں جمع کروائیں، جبکہ اب تک 41 امیدواروں نے 56 درخواستیں جمع کرائی ہیں۔
9؍ اسمبلی حلقوں میں سے :
٭ کنوٹ میں آج 10 امیدواروں نے 16 درخواستیں جمع کروائیں اور اب تک 31 امیدواروں نے 45 درخواستیں جمع کرائی ہیں۔
٭ 84-حد گاؤں میں 33 امیدواروں نے آج 48 درخواستیں جمع کروائیں اور اب تک 66 امیدواروں نے 88 درخواستیں جمع کرائی ہیں۔
٭ 85-بھوکر میں 76 امیدواروں نے آج 93 درخواستیں جمع کروائیں اور اب تک 144 امیدواروں نے 167 درخواستیں جمع کرائی ہیں۔
٭ 86-ناندیڑ شمال میں 53 امیدواروں نے آج 65 درخواستیں جمع کروائیں اور اب تک 81 امیدواروں نے 97 درخواستیں جمع کرائی ہیں۔
٭ 87-ناندیڑ جنوب میں 38 امیدواروں نے آج 50 درخواستیں جمع کروائیں اور اب تک 56 امیدواروں نے 73 درخواستیں جمع کرائی ہیں۔
٭ 88-لوہا میں 19 امیدواروں نے آج 31 درخواستیں جمع کروائیں اور اب تک 35 امیدواروں نے 54 درخواستیں جمع کرائی ہیں۔
٭ 89-نائیگاؤں میں 18 امیدواروں نے آج 27 درخواستیں جمع کروائیں اور اب تک 35 امیدواروں نے 48 درخواستیں جمع کرائی ہیں۔
٭ 90-دیگلور میں 28 امیدواروں نے آج 39 درخواستیں جمع کروائیں اور اب تک 43 امیدواروں نے 60 درخواستیں جمع کرائی ہیں۔
٭ 91-مکھیڑ میں 13 امیدواروں نے آج 19 درخواستیں جمع کروائیں اور اب تک 24 امیدواروں نے 35 درخواستیں جمع کرائی ہیں۔
٭ ناندیڑ ضلع کے 9 اسمبلی حلقوں کے لیے جملہ 288 امیدواروں نے آج 388 درخواستیں جمع کروائیں، جبکہ اب تک جملہ 515 امیدواروں نے 667 درخواستیں جمع کرائی ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے