कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ڈاکٹر محمد ابرار الحق نیشنل پروفیسر ایوارڈ کے لیے منتخب

ناندیڑ:28؍اکتوبر ( راست) ڈاکٹر محمد ابرار الحق عبدالظاہر امجد کو قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ دہلی کی جانب سے ۲۰۲۴ کےقومی پروفیسر ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ۔ ڈاکٹر محمد ابرار الحق عبد الظاہر امجد ، شعبہ اردو، آرٹس، سائنس و کامرس کالج ، بدنا پور ضلع جالنہ مہاراشٹر میں بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر خدمات انجام دے رہےہیں ۔ موصوف محب اردو اور ایک قابل استاد ہیں  جو پچھلے ۱۷ سال سے شعبہ درس و تدریس سے وابستہ ہیں ۔ اب تک کئی طلبہ و طالبات موصوف کی سر پرستی میں اُردو نیٹ ، سیٹ اور پی ایچ۔ ڈی اور دیگر اسناد حاصل کرتے ہوئے اپنے کامیاب مستقبل کی طرف گامزن ہیں ۔ ڈاکٹر محمد ابرار الحق کے کئی مضامین قومی و بین الاقوامی رسائل میں شائع ہو چکے ہیں۔ موصوف نے قومی و بین الاقوامی سیمینا رو کا نفرنس میں بھی مختلف عناوین پر مقالے پیش کیے ہیں۔ حال ہی میں موصوف کی علمی، ادبی و سماجی اور تعلیمی خدمات کے پیش نظر ” جن سہیوگ سیوا بھاوی سنستھا و میڈیا چیریٹیل فاونڈیشن ( آل انڈیا) ‘‘کی جانب سے ’’راشٹریہ رتن گور و پر سرکار ‘‘سے نوازہ جا چکا ہے۔ موصوف الحاج قاری عبدالظاہر امجد گلبر گوئی ( سیکریٹری، حضرت نظام العلوم پرائمری اسکول ، ناندیڑ) کے فرزند ہیں ۔ یہ ایوارڈ ۳؍نومبر۲۰۲۴ ء کو غالب اکیڈمی نئی دہلی میں منعقدہ با وقار تقریب میں قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ دہلی کے قومی صدر واصل علی گرجر، نائب صد رسید مہتاب ، قومی معتمد و کاس کمار رانا ، ریاستی صدر عابد خان حمید خان، محمد زین العابدین ، عبدالحق طاہر، ریاستی خاتون صد رسیدہ کنیز فاطمہ و تمام ممبران و سیاسی ، سماجی تعلیمی شخصیات کی موجودگی میں دیا جائے گا۔ اس انتخاب پر والدین ، اہل خاندان دوست و احباب ، کالج کے تمام اسٹاف نے خوشی اور مستقبل کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے