कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

’’سوچھتا ہی سیوا ہے‘‘ کے ضمن میں گاندھی جینتی کے موقع پر آرسی ماہم ڈی ایل ایڈ کالج میں صفائی مہم کا انعقاد

پربھنی:یکم ؍ اکتوبر (بذریعہ ضلع نامہ نگار محمد سرور شریف 9960451708) بروز منگل مورخہ 1 اکتوبر ۲۰۲۴ کوممبئی کی آر۔سی ماہم ڈی۔ایل۔ایڈ کالج میں گاندھی جی کے ۱۵۵ ویں یوم پیدائش کے موقع پر صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا. جس میں کالج ہذا کے پرنسپل ڈاکٹر خالد احمد خان ،اساتذہ اورطلبہ و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے مقامی سطح ( جی/نورتھ وارڈ.ماہم۔دادر۔بی ۔ ایم۔ سی) کے افسران نے شرکت کی جس میں راجیش بھاوسر (سپر وائز)، مسرز نیلا سولنکی (جونئیر سپروائزر)، پراشانت آچریکر (جونئیر سپروائزر )اپنی ملازمین کی ٹیم کے ساتھ سرگرم عمل رہے۔صفائی کے لئے ماہم کا مشہور بابا‌ فالودہ سے لے کر مخدوم شاہ بابا کی درگاہ اور آر۔سی ماہم اسکول و کالج کے اطراف کے علاقے کا انتخاب کیا گیا۔ تمام اساتذہ مع طلبہ ان احاطوں میں فعال رہے۔ اسی دوران جی/نور تھ وارڈ۔ ماہم۔ دادر۔بی۔ ایم۔ سی آفس کے ہیڈ سپر وائزر جناب ہیمنت گھاٹگے نے مہم میں شرکت کر کے تمام طلبہ، اساتذہ اور ملازمین کی محنتوں کو سرا ہا۔ماہم کا پڑ بازار سیکشن کی انچارج مسز زنیلا سولنکی صاحبہ نے اپنے 2 ملازمین منگیش پوار اور مہیندر بھالدار کے ساتھ طلبہ کا بھر پور تعاون کیا. پروگرام کو کامیاب بنانے میں شاہانہ شاہین مس،عائشہ قادری مس ،سید نادرہ مس ،پانڈورنگ کھرات سر، مومن منصفہ مس کا بھر پور تعاون رہا۔ مہم کا اختتام پرنسپل ڈاکٹر خالد احمد خان کے اظہار تشکّر سے ہوا۔
سوچھ بھارت کا ہے ایک ابھیان
سب مل کر کریں اپنا یوگ دان
اس طرح کا پریس ریلیز مومن منصفہ میڈم لیکچرر آر سی ماہم ڈی-ایل-ایڈکالج نے جاری کیا-

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے