किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مویدالمسلمین ہائی اسکول عثمانیہ کالونی پربھنی میں آل انڈیا میمن فیڈریشن کے عہدیداران اور مہمان کی آمد کا پر جوش استقبال

پربھنی:22؍ستمبر ( ضلع نامہ نگار محمد سرور شریف) مورخہ 21 ستمبر بروز سنیچر آل انڈیا میمن فیڈریشن کے ذمہ داران اپنے رفقا کے ساتھ جن میں بالخصوص اقبال آفیسر صاحب (صدر آل انڈیا میمن فیڈریشن ) عمران فروٹ والا اور شاعر ڈاکٹر قاسم امام صاحب اور ہندوستان کے مختلف صوبوں سے تشریف فرما مہمانان نے پربھنی ضلع کے مقامی ذمہ داران کے ہمراہ موئیدالمسلمین ہائی اسکول عثمانیہ کالونی پربھنی پر دورہ کیا ۔اس موقع پر دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے صدر جناب افضل سیٹھ پاڈیلا اور سیکرٹری خمیسہ غلام محمد مٹھو اور مؤ یدالمسلمین ہائی اسکول کمیٹی چیرمین محمد موسی ناگانی ، حاجی محمد پا ڈیلا جونیر کالج آف سائنس کے چیئرمین ڈاکٹر محمد میمن اور اسلم ممدانی دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے دیگر ممبران ، مدرسہ ہذا کے صدر مدرس جناب محمد یوسف نے تمام مہمانان کو شال پیش کر کے ان کا استقبال کیا ساتھ ہی آل انڈیا میمن فیڈریشن کی خواتین عہدے داران کا اورمحترمہ اصفیہ پاڈیلاکا استقبال مدرسے ہذا کے معلمات محترمہ فاروقی عطیہ ، محترمہ انور سلطانہ اور نجمہ کوثر نے شال پیش کر کے استقبال کیا۔ مدرسے ہذا کےطالبات نے مہمان کی آمد پر بڑی خش الحان آواز میں نغمہ استقبالیہ پیش کیا اور دیگر تمام ہی طلباء وطالبات نے قلب کی عمیق گہرائیوں سے تالیوں کی گونج کے ساتھ تمام ہی مہمانان کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا ۔ اقبال آفیسر صاحب (صدر میمن فیڈریشن) نے طلبہ اور اساتذہ سے ملاقات کرتے ہوئے قلبی سکون کا اظہار کیا۔ اس موقع کی تصویری جھلکیاں آپ کے پیشِ خدمت ہیں ۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے