किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیاسی جماعتوں کے لیڈران کو اخبارات و نیوز چینل کی سرخیاں بننا ہے تو وہ ناندیڑ کی خستہ حال سڑکوں پر عوام کی آواز بنئے ۔۔۔۔

تحریر: شیخ عمران ( ایڈیٹر چوتھا ستون )

ناندیڑ کی انصاف پسند عوام کے لئے سلام عرض ہے۔ یوں تو ناندیڑ کی عوام کئی سالوں سے بڑے بڑے مسائل سے پریشان ہے ۔ہم آج جس مسئلے پر عوام سے مخاطب ہورہے ہیں۔ وہ ریلوے اسٹیشن سے بس اسٹینڈ ، ریلوے اسٹیشن تا ناندیڑ کورٹ، ریلوے اسٹیشن تا ڈاکٹر لین، کلامندر تا کھڑکپورہ کی خستہ حال سڑکوں کا یہ سڑکوں پر مسافر پیدل تو کیا گاڑیوں پر بھی سفر کرنے کو بھی بیزاری محسوس کررہے ہیں۔ یہ شہر ناندیڑ کی وہ سڑکیں ہیں جہاں پر پورے ناندیڑ ضلع کی عوام گذر تھی ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ یہاں multi speciality hospital بہت زیادہ ہیں ۔جس کی وجہ سے نہ صرف ناندیڑ بلکہ پربھنی ،ہنگولی،نظام آباد پوسد دودیگر مقامات سے بھی لوگ یہاں علاج وہ معالجے کے لئے بذریعہ بس یا ٹرین کے ذریعہ آتے ہیں ۔ انہیں پہلے ہی تکلیف ہوتی ہے بعدازاں ان سڑکوں سے گزرتے ہوئے اور زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جوان مرد اس تکلیف کو تو برداشت کرلیئے سکتا ہے مگر بوڑھے ضعیف عورت جو حاملہ ہو وہ جب اس راستے سے گزرتی ہے تو ذرہ تصور کریں کہ وہ تکلیف کا عالم کیا ہوگا۔۔۔رہی دوسری بات جب کبھی ہمارے سیاسی جماعتوں کے لیڈران کو اخبارات و نیوز چینل کی سرخیاں میں آنا ہوتا ہے ۔ وہ یہی سڑکوں کا سہارا لیکر یا تو میمورنڈم دیتے ہیں یا احتجاجی مظاہرہ دوسرا کچھ نہیں۔ ایسے لیڈران کو شرم آنی چاہئے عوام کے جذبات کے ساتھ کھیلواڑ کررہے ہیں ہم ناندیڑ کی انصاف پسند عوام سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ شہر ناندیڑ کی ترقی میں اپنا رول ادا کریں اچھے انصاف پسند بڑی سوچ رکھنے والے شخص کو اس بار ایوان اسمبلی میں بھیجئے۔۔۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے