किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایک پیغام عزیزم فاروق احمد کے نام اور ایک درخواست ناندیڑ کی عوام کے نام

ناندیڑ کا شاہین فاروق احمد میرے لیے سیاسی استاد سے کم نہیں!

از۔ طیّب ظفر

کسی زمانے میں فیض احمد فیض نے کہا تھا بول کے لب آزاد ہے تیرے، فیض کے اس مصرے کی زندہ مثال ہے فاروق احمد ،بے باک،بے خوف، نڈر، باصلاحیت لیڈر اور باکمال مقرر جو تاریخ کے جھروکوں سے ایسے مناظر پکڑ کے لاتا ہے جو حالات حاضرہ پر سٹیک بیٹھتے ہیں، وہ حالات حاضرہ کی ایسی عکاسی کرتا ہے جس سے ہر خاص و عام ہوش کے ناخن لینے پر مجبور ہو جاتا ہے ایسی مکمل شخصیت اور مضبوط سیاسی وہ سماجی آواز کا نام ہی فاروق احمد ہے، اور مظلوموں، مجبوروں خاص کر ملت اسلامیہ کی ایسی آوازیں ضائع نہیں ہونی چاہیے، کیونکہ دنیا کا دستور ہے انقلابی اشخاص کی تعداد ہمیشہ کم ہوتی ہے اور ان اشخاص میں بھی کئی ضائع ہو جاتے ہیں جن کے بارے میں ہمیں نہیں پتہ کہ وہ دنیا میں ملت کے لیے اور اپنے دیش کے لیے کیا کچھ کر سکتے تھے، جو چند لوگ ضائع ہونے سے بچ جاتے ہیں پھر وہ مولانا ابو الکلام آزاد سر سید احمد محمد علی جوہر اے پی جے عبدالکلام جیسی شخصیتیں بن کے ابھرتے ہیں جن کی ہم آج تاریخ کے حوالے سے ڈھیروں مثالیں دیتے ہیں لیکن ہم یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ ہماری آنے والی نسلوں کے لیے ہم بھی تو تاریخ ہوں گے تو ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہماری آنے والی نسلیں بھی ایسی ہی شخصیات کی مثالیں دیں۔ اور ان سے انسپائر ہو اور وہ اپنے دور میں قیادت کریں جیسے ہم چند لوگ آج ہمارے تاریخی بزرگوں سے مثالیں لے کر قیادت کرنے کے لیے تیار ہے،فاروق احمد جہاں بہترین سیاسی و سماجی رہنما ہیں وہیں وہ ایک بہترین شخصیت ذاتی طور پر رکھتے ہیں جس کا تجربہ مجھے غالباً ڈھائی سے تین سالوں میں ہوا اور اس تجربے نے میرے ذہن و دل سے اگر کوئی آواز نکالی تو وہ یہی تھی کہ ناندیڑ کا شاہین میرے لیے سیاسی استاد سے کم نہیں میری قدم قدم پہ رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرنے والی شخصیت فاروق احمد ہے جس دن سے انہوں نے مجھے سیاسی گلیاروں میں لے آیا اس دن سے وہ میرے رہنما اور رہبر اور استاد کی حیثیت سے مجھے بہت کچھ سکھایا اور شاید یہ ان کی ذمہ داری بھی بنتی تھی کہ وہ مجھے سکھائے کیونکہ میں تو اردو ادب کے خوبصورت گلستاں میں خیمہ زن تھا سیاست سے میرا کوئی لینا دینا نہیں تھا ہاں سماجی مصلوں میں میں ضرور سامنے آیا کرتا تھا لیکن سیاسی گلیاروں میں آنے کا میرا کوئی ارادہ نہیں تھا فاروق احمد نے مجھے وقت اور حالات کی ضرورت سمجھائی ملت اسلامیہ کے حالات بتائیں اور بتایا کہ یہ تمام حالات سیاست کی جانب سے ہے اور ان کا حل سیاست کے سوا کچھ بھی نہیں فاروق احمد کی ان سبق اموز باتوں نے مجھے سیاسی کلیاروں میں لا کر کھڑا کر دیا اور انہی کی رہبری سے آج میں ایک بڑی سیاسی جماعت کے ریاستی ترجمان کی حیثیت سے مجبوروں، محروموں، کمزوروں کی آواز بن کر اور خاص کر ملت اسلامیہ کی ترجمانی کر رہا ہوں۔ خیر ان تمام باتوں کا لب لباب یہ ہے کہ ناندیڑ کو جناب پرکاش امبیڈکر نے فاروق احمد کی شکل میں اپنی نمائندگی کرنے کا ایک موقع دیا ہے۔ ناندیڑ کو اس موقع کو کھونا نہیں چاہیے میں امید کرتا ہوں ناندیڑ کی بیدار عوام اپنی آواز فاروق احمد کی شکل میں ایوان اسمبلی میں پہنچائیں گی اور ملت اسلامیہ کا سب سے بڑا دکھ اہانت رسول ہے اسے روکنے کے لیے پیغمبر محمد ﷺبل پیش کرنے کے لیے ناندیڑ کی عوام اس مرتبہ پوری طاقت لگا دیں گی۔
آخر میں فاروق بھائی سے اتنا کہنا چاہوں گا
تو شاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے