किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

23ستمبر کو دارالعلوم محمدیہ حمایت نگر ضلع ناندیڑ میں منعقدہ جلسہ سیرت نبی ﷺسے مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی مدظلہ کا خصوصی خطاب

ناندیڑ:20؍ستمبر(پریس ریلیز):یہ مژدہ سناتے ہوئے دل وفور بہجت سے سرشار ہے ،اور ماتھا سجدہ شکر میں جھکا ہوا، کہ اللہ پاک کے کرم و عنایت سے آپ کااپنا محبوب ادارہ دارالعلوم محمدیہ حمایت نگر،ضلع ناندیڑ ، یہ مجلس سیرت رحمت العالمین ﷺکا مورخہ ۲۳ ؍ستمبر ۲۰۲۴ ء بروز پیر بعد نماز مغرب دارلعلوم ہی کے کیمپس میں انعقاد کرنے جارہا ہے۔ ان شااللہ، اس مجلس سیرت میں مسلم پرسنل لاء کے سکریٹری خانقاہ رحمانیہ کے سجادہ نشین گلشن نعمانی کے ایڈیٹر اور ادارہ صوت الاسلام کے بانی حضرت اقدس مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی مدظلہ کا خصوصی آمدوخطاب ہوگا۔جبکہ اس مجلس کی سرپرستی ابروئے شہر حمایت نگر حضرت اقدس مولانا محمد مظہر الحق کامل قاسمی( بانی و مہتمم دارلعلوم محمدیہ حمایت نگر )فرمائیں گے۔ہم میں سے ہر مسلمان کی یہ قلبی خواہش ہوتی ہوگی کہ کاش ہم رسول کریم ﷺ کے دور میں پیدا ہوئے ہوتے اور اسلام کی حالت میں آپ ﷺکا ساتھ پا سکتے۔۔۔ ہمیں یقین ہے کہ آج دیڑھ ارب دل اس آرزو سے سرشار ہونگے ۔ آئیے اپنے اس احساس کو محسوس کرنے کے لیے اس مبارک مجلس کا حصہ بنئے اور اپنی قسمت پر ناز کیجیے۔ مسلم انتظامی کمیٹی و نوجوانان حمایت نگرنے عامتہ المسلمین سے کثیرتعداد میں شرکت کی درخواست کی ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے