किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عالم اسلام کی مشہور و معروف شخصیت مفکر قوم و ملت مفسر قرآن حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی مد ظلہ العالی کی پربھنی آمد

22 ستمبر بروز اتوار علماء سے خصوصی خطاب

پربھنی: 20 ستمبر ( ضلع نامہ نگار محمد سرور شریف )آپ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بڑی خوشی اور مسرت ہو رہی ہے کہ عالم اسلام کی مشہور و معروف شخصیت مفسر قرآن ، مفکر قوم و ملت حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی مدظلہ العالی ( خلیفہ مجاز محبوب العلماء و الصلحا حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی ) کی پر بھنی شہر میں آمد ہو رہی ہے ، اس موقع پر رحمن فاؤنڈیشن، پر بھنی کی جانب سے وطن عزیز کی موجودہ صورتحال اور امت مسلمہ کو در پیش سیاسی ، سماجی اور دیگر مسائل کے تناظر میں ایک خصوصی نشست برائے علماء کرام بعنوان ’’ملک و ملت کی تعمیر میں علماء کا کردار ‘‘مورخہ 22 ستمبر بروز اتوار ’’ صبح 10:30بجے بمقام مسجد قبا صوبیدار نگر رکھی گی ہے۔اس موقع پر حضرت والا کے مواعظ حسنہ سے مستفید ہونے کے لیے آپ سےشرکت کی عاجزانہ و مودبانہ گزارش کی جاتی ہے۔جن علماء کرام تک وقت کی کمی کے باعث ہم بذات خود دعوت نامہ لے کرنہ پہنچ سکے ان تمام علما ء ائمہ سے معذرت کے ساتھ مودبانہ و عاجزانہ گزارش ہے کہ وہ حضرت والا کی پربھنی آمد اور ہماری اس اطلاع کو دعوت سمجھ کر تشریف لائیں ۔ مزید ایک درخواست یہ ہے کہ وقت مقررہ سے نصف گھنٹہ قبل صبح 10 بجے تشریف لاکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں ۔اس طرح کی گزارش رحمن فاؤنڈیشن کے ذمداران سید مقصود ، محمد سرور شریف ، جنید خان ،عبدالرشید باغبان ، مولانا عبدالمجیب اقبال بھائی کچھی ، انجینئر نورالامین یوسف شریف، و اراکین فرجاد جاسم، زبیر باغبان ، حافظ عبدالماجد ، مولانا سفیان ندوی ، عبدالقدیر ، محمد مجاہد ، توفیق انعامدار ، نے کی ہے مزید تفصیلات کے لیےرابطہ نمبرسید مقصود 9767460765جنید خان 8956143041سرور سر 9960451708عبدالرشید باغبان 9422175784انجینئر نورالامین 8788296102۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے