किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اساتذہ کی خدمات کا اعتراف کرنا عملِ تعلیم کے لیے آبِ حیات کا کام کرتا ہے:محمد شفیع پٹیل

شاندار اسپورٹس اینڈ ایجوکیشن ایسوسی ایشن، جیسنگ پور کی جانب سے منعقدہ’’ ایم۔ جی۔ پٹیل نیشنل ایوارڈ برائے مثالی معلّم ‘‘تقریب کامیابی سے ہمکنار

کولہاپور:19؍ستمبر ( راست) بتاریخ 14 ؍ ستمبر 2024 بروز سنیچرضلع کولہاپور(مہاراشٹر) کے جیسنگ پور میں ایک شاندار و باوقار تقریب میں ملک گیر سطح پر چنندہ اساتذۂ کرام کو سال 2023ء اور 2024ء کے لیے’’ ایم۔ جی۔ پٹیل نیشنل ایوارڈ برائے مثالی معلّم ‘‘سے نوازا گیا۔شاندار اسپورٹس اینڈ ایجوکیشن ایسوسی ایشن، جیسنگ پور کے بینر تلے شام راؤ پاٹل یاڈروکر ناٹیہ گرہ میں منعقدہ یہ ایوارڈ تقریب محترم محمدشفیع غوث صاحب پٹیل (نیشنل ایوارڈ یافتہ مدرس 1995ء) کی صدارت میںانجام پذیر ہوئی۔ اس تقریب کے میزبان ڈاکٹر اختر پٹیل صاحب اور ڈاکٹر عتیق پٹیل صاحب تھے۔مہمانان میں محترم دھیریہ شیل مانے صاحب (ایم پی)، بھارتی کولی (ایجوکیشن آفیسر)،مفتی ہارون ندوی صاحب ، محترم ڈاکٹر اشفاق عمر صاحب(ماہرِ تعلیم)موجود تھے۔اس تقریب میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر اشفاق عمر نے ایوارڈ کے مکمل انتخابی عمل کو حاضرین کے سامنے پیش کیا کہ کس طرح انتہائی غیرجانبداری سے یہ پورا عمل انجام پاتا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی باتوں میں اس بات پر زور دیا کہ اب تعلیم کو ہم اپنی اولین ترجیح قرار دے کہ اپنے بچوں اور آس پاس موجود قوم کے بچوں پر یکساں دھیان دینا ہوگا تاکہ ہماری معیاری تعلیمی ترقی کا گراف بلند ہوسکے۔ مفتی محمد ہارون ندوی نے اپنے دلنشیں انداز میں مختلف حوالوں سے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور تلقین کی کہ اپنے جگرپاروں کو جدید زمانے کے تقاضوں سے ہم آہنگ کریں۔ محترم دھیریہ شیل مانے صاحب (ایم پی) نے اپنی مخاطبت میں شاندار اسپورٹس کے ذمہ داران کو اتنے شاندار پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے تعلیم کے تئیں اپنے جذبات کو پیش کیا۔ انہوں نے شاندار اسپورٹس کو قدم بقدم معاونت دینے کاتیقن دیا۔بھارتی کولی صاحبہ (ایجوکیشن آفیسر)نے شاندار اسپورٹس کی پوری ٹیم بالخصوص شفیع پٹیل صاحب اور ان کی فیمیلی کو بہترین پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے مختلف حوالوں سے تعلیمی سرگرمیوں کی اہمیت اور فوائد پر روشنی ڈالی۔ صدرِ پروگرام محترم محمدشفیع غوث صاحب پٹیل صاحب نے صدارتی خطبے میں واضح کیا کہ کس طرح ان کی پوری فیملی اس طرح کے پروگراموں کو منعقد کرتی ہے۔ انہوں نے اپنے تعلیمی سفر کا تفصیلی ذکر کیا۔ ان کی باتیں سن کر سامعین عش عش کراٹھے کہ عمر کے اس پڑاؤ میں بھی وہ کس طرح اپنی اولادوں کوساتھ لے کر بیش بہاتعلیمی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ پروگرام میں ہی حمید کاراسیری صاحب نے محمد شفیع پٹیل صاحب کی خدمت میں منظوم سپاس نامہ پیش کیا۔
’’ ایم۔ جی۔ پٹیل نیشنل ایوارڈ برائے مثالی معلّم ایوارڈ ‘‘ برائے 2023 ء کی فہرست
1)محترمہ فرزانہ عبدالعزیز شیخ( ناسک، مہاراشٹر)
2) محترمہ روبینہ ابوبکر سروے(کوسا ممبرا، مہاراشٹر)
3) محترم شکیل احمد محمد مصطفےٰانصاری( مالیگاؤں، مہاراشٹر)
4) ڈاکٹرمحمد خلیل الدین صدیقی( لاتور، مہاراشٹر)
5) محترم رفیق این کے ( کوزی کوڈ، کیرالہ)
6) لیفٹیننٹ پی حمزہ( پالکڈ، کیرالہ)
7) محترم پی کے عبدالحمید
8) محترم جمیل احمد جی ٹوپنکٹّی ( بیلگاوی، کرناٹک)
9) محترم اجمل توفیق عبدالرزاق( مناپورم، کیرالہ)
10) محترم محمد اظہر حیات چاند مُلّا( اتھنی، کرناٹک)
11) محترم قمر عالم مصباحی( سیتامڑھی، بہار)
12) ایم۔ ڈی۔ شمشیرعالم موہیوال(ناواڈا، بہار)
13) محترمہ سنبلا کوکب( رام پور، یوپی)
14) محترم خورشید مزمل( جامعہ نگر، نئی دہلی)
15) محترمہ نفیس النساء بیگم( ایڈی بازار، تلنگانہ)
16) محترم ساہون محمد پرتاپ( میوات، ہریانہ)
’’ ایم۔ جی۔ پٹیل نیشنل ایوارڈ برائے مثالی معلّم ایوارڈ ‘‘ برائے 2024 ء کی فہرست
1) محترم محمد اسرائیل مظفرخان( ممبرا، مہاراشٹر)
2) محترم رئیس احمد قیصر احمد خان( جت ، مہاراشٹر)
3) محترمہ فہیم خاتون غوث خان( ناندیڑ، مہاراشٹر)
4) محترم شیخ سلطان صلاح الدین قریشی( پونا، مہاراشٹر)
5) ڈاکٹر عبدالحمید کاراسیری ( کوزی کوڈ، کیرالہ)
6) محترم فیروزخان ای پی( پالکاڈ، کیرالہ)
7) محترم محمد فیروز عالم( چمپارن، بہار)
8) فہمیدہ تبسّم محمد جمیل احمد ( نلگنڈہ، تلنگانہ)
9) محترم سید امیرمحمداسماعیل( ہرپناہلی، کرناٹک)
10) محترم محمد طیب لیاقت علی( اعظم گڑھ، یوپی)
11) ڈاکٹر سیما بھاٹی( بیکانیر، راجستھان)
اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے ڈاکٹر شکیلہ پٹیل ،سیکرٹری، شاندار اسپورٹس اینڈ ایجوکیشن ایسوسی ایشن (جیسنگ پور) اور افرادِ خاندان نے بھرپور محنت کی۔محترم معین الدین ہنگڑ پیرزادے (صدر، سلیکشن کمیٹی)، محترم تاج الدین بھساری (ڈائریکٹر، شاندار اسپورٹس)،محترم ایاز انعامدار( ڈائریکٹر ،شاندار اسپورٹس)، محترم آدم مجاور، محترم نصیر سید، محترم ریحان پٹیل،محترم یاسین شرگپپے، محترم شاہد پٹیل،اسکول کے اساتذہ ، طلباء اور ان کے سرپرستوں کا تعاون نہ ہوتا تو یہ پروگرام منعقد کرنا مشکل کام تھا۔ ادارہ شاندار اسپورٹس ان سبھی کا شکرگزار ہے۔پروگرام کے کنوینر اختر پٹیل صاحب نے تمام ہی شرکاء کے قیام و طعام کا مثالی بندوبست کیا تھا۔ اس انتہائی باوقار تقریب کی نظامت محترم ابراہیم فیض صاحب نے انتہائی عمدگی سے انجام دی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے