किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ: NSDL کا سیونگ اکاؤنٹ کھولنے کیلئے18 ستمبر کو ایک روزہ کیمپ

ناندیڑ: 17؍ستمبر ( نامہ نگار) قدیم شہر ناندیڑ کے ملت نگر علاقہ میں حضرت عمر فاروقؓ اسکول کے سامنے NSDL Payment Bank کا سیونگ اکاؤنٹ کھولنے کے لیے ایک روزہ کیمپ رکھا گیا ہے۔ اس کیمپ میں صرف آدھار کارڈ کے ذریعے سیونگ اکاؤنٹ کھولا جارہا ہے۔ اکاؤنٹ کھولنے کے لیے منتظمین کی جانب سے 500 روپئے کے بجائے صرف 200 روپئے لئے جارہے ہیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے استفادہ کرسکیں۔ نیز مذکورہ اکاؤنٹ زیرو بیلنس پر کھولے جارہے ہیں۔ اس لیے اکاؤنٹ کھولنے کے خواہشمند صرف آدھار کارڈ اور 200 روپئے ادا کرکے فوری طور پر اپنا اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ لاڈلی بہن اسکیم کی رقم حاصل کرنے کے لیے دیگر بینکوں میں اکاؤنٹ کھولنے اور KYC کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے ہونا پڑرہا ہے۔ جس سے خواتین کو کافی دُشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ایسے افراد جو فوری طور پر بینک اکاؤنٹ کھولنا چاہتے ہیں وہ مذکورہ کیمپ میں NSDL سیونگ اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے 9822897020 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے