किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اولاد النبیﷺ کی مختصر تاریخ

تحریر:رضی اللہ قاسمی خیرآبادی
متعلم شعبہ افتاء دارالعلوم وقف دیوبند
( بذریعہ نامہ نگار محمد سرور شریف)
9960451708
مؤرخہ 13ستمبر 2024 بروز جمعہ

آپ ﷺ کی اولاد سے متعلق راجح قول یہ ہے کہ آپ ﷺ کے صاحبزادے تین تھے، اور چار صاحبزادیاں تھیں۔
صاحب زادے : (1) قاسم۔ (2) عبداللہ، جن کو طیب اور طاہر کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔ (3)ابراہیم۔ رضوان اللہ علیہم اجمعین ۔ تینوں کا بچپن میں ہی انتقال ہوگیا تھا۔
صاحبزادیاں : (1) زینب (2) رقیہ (3) ام کلثوم (4) فاطمۃ الزہراء ۔ رضوان اللہ علیہن اجمعین۔
صاحب زادوں میں حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ آپ ﷺ کی باندی ماریہ قبطیہ کے بطن سے پیدا ہوئے جو بچپن ہی میں انتقال کرگئے، اور ان کے علاوہ باقی تمام صاحب زادے اور صاحبزدایاں حضرت حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے بطن سے پیدا ہوئیں۔
حضرت زینب رضی اللہ عنہا جو حضرے قاسمؓ سے چھوٹی ہیں باقی ساری اولاد میں سب سے بڑی ہیں، ان کی ولادت کے وقت آپؐ کی عمر ٣٠ سال تھی۔
حضرت زینبؓ کا نکاح حضرت ابو العاص بن ربیع سے ہوا تھا جو حضرت خدیجہؓ کی بہن (ہالہ بنت خویلد) کے لڑکے تھے یعنی حضرت زینب کے خالہ زاد بھائی سے ،ان سے دو بچے پیدا ہوئے ایک لڑکا علی جو بعد میں علی زینبی کے نام سے مشہور ہوا اور ایک لڑکی امامہ جو بعد میں حضرت فاطمہ کے انتقال کے بعد انھیں کی وصیت پر حضرت علیؓ کی زوجیت میں آئیں ۔حضرت زینبؓ کا انتقال ٨ ہجری ٣١ سال کی عمر میں ہوئی۔
(٢) حضرت زینب کے بعد حضرت رقیہ کی پیدائش ہوئی اس وقت آپؐ کی عمر ٣٣ سال تھی،حضرت رقیہ اور حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہما کا نکاح ابو لہب کے دو لڑکے عتبہ اور عتیبہ سے ہوچکا تھا لیکن جب سورہ لہب نازل ہوئی تو انہوں نے طلاق دے دی اس کے بعد حضرت رقیہ کا نکاح حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے ہوا تھا،ان کے بطن سے ایک لڑکا عبداللہ پیدا ہوا جو چھ سال کی عمر میں انتقال کرگیا۔ حضرت رقیہؓ کا انتقال چیچک کی بیماری کی وجہ سے ٢٠ رمضان ٢ہجری ،بائیس سال کی عمر میں ہوا۔

(٣) ان کے انتقال کے بعد سن ٣ ھجری میں حضرت ام کلثومؓ کا نکاح بھی آپؐ نے حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ سے کردیا ۔ اسی وجہ سے عثمان غنیؓ کا لقب ذوالنورین ہے ، حضرت رقیہ کے بطن سے کوئی اولاد نہ ہوئی ، ٦ شعبان سن ٩ ھجری میں تقریباً پچیس سال کی عمر میں ان کا انتقال ہوا۔
(٤) آپؐ کی سب سے چھوٹی صاحبزادی حضرت فاطمہؓ ہیں، ان کی پیدائش کے وقت آپؐ کی عمر اکتالیس سال کی تھی، سن ٢ ھجری میں آپؓ کا نکاح حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ہوا تھا اور سات مہینے پندرہ دن بعد رخصتی ہوئی ، ان کے بطن سے پانچ اولاد ہوئیں حضرت حسن،حضرت حسین حضرت محسن ، حضرت زینب اور حضرت ام کلثومؓ ۔
حضرت فاطمؓہ کا انتقال ٢٣ سال کی عمر میں، ٣ رمضان ١١ ہجری میں مدینہ منورہ میں ہوا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے