किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

قرآن سمجھنے اور سمجھانے کے ماحول کوفروغ دیں: زاہد عباسی ندوی

لکھنو: 6 ستمبر: الحاج صوفی محمد نوراللہ صدیقی جانشین مرحوم صوفی انعام اللہ صدیقی ؒکے زیر انتظام سلسلہ وار15 روزہ درس قرآن کی روح پرور اور کامیاب نشست کا انعقاد گزشتہ شب محمد نوراللہ صدیقی کے مکان 262/53ملحق شاہراہ عام کٹرہ اعظم بیگ ،نز دلال مسجد بلوچ پورہ میں کیا گیا۔ الحاج صوفی محمدنوراللہ صدیقی نے مختصراً قرآن کی عظمت پر روشنی ڈالی اور تمام شرکائے محفل کا شکر یہ ادا کیا۔اس کے بعد باقاعدہ درس قرآن کا آغاز کرتے ہوئے مولانا زاہد عباسی ندوی بانی و مہتمم مدرسہ عابدہ روضۃ الاطفال والبنات ارادت نگر ڈالی گنج لکھنؤ نے کہا کہ اعمال کا دار و مدار نیتوں پر ہوتاہے۔ لہٰذا سب سے پہلے اپنی نیت کو خالص کر لینا چاہیے۔ درس قرآن شہرت کیلئے اورعلمی نکات بیان کرکے فوقیت جتانے کیلئے ہر گز نہیں ہونا چاہیے۔ قرآن کا پیغام واضح انداز میں اور مؤثر زبان میں پیش ہونا چاہیے۔ درس قرآن کا مقصد یہ ہوکہ اللہ کے کلام کو خود سمجھنا ہے اور دوسروں کو سمجھانا ہے۔ اس کے احکام پر خود عمل کرنا ہے اور دوسروں کو بھی عمل پر ابھارنا ہے۔ مدرس قرآن اللہ کے کلام کے ذریعے اللہ کے بندوں کو اللہ سے جوڑے۔دین کے صحیح تصور سے لوگوں کو واقف کرائے۔لوگوں کو نیک کاموں کی طرف راغب کرے۔ برائیوں کے ازالے کیلئے آمادہ کرے۔ان کے اندر انقلابی اسپرٹ پیدا کرے۔ اجتماعی جدوجہدکا مزاج پیدا کرے۔اتحاد و اتفاق کی فضا ہموار کرے۔ ایک دوسرے کو خیر خواہی پر ابھارے۔قرآن سمجھنے اور سمجھانے کے ماحول فروغ دیں۔اخیرمیں مولانانے کہا آج کے اس پر فتن دور میں جس انداز سے صوفی محمدنوراللہ صدیقی صوبائی سطح پر قرآنی تعلیمات کو فروغ دے رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے