कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ: کانگریس کے رکن پارلیمان وسنت چوہان چل بسے

ناندیڑ:26؍اگست ( نامہ نگار) ناندیڑ کانگریس کے رکن پارلیمان وسنت چوہان کا شب تین بجے انتقال ہوگیا۔ گزشتہ کئی دنوں سے وہ بیمار تھے۔ اُنہیں علاج کے لیے حیدرآباد کے ایک ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا۔ کل شب اُن کی طبیعت مزید بگڑ گئی اور تین بجے اُنہوں نے آخری سانس لی۔ خبروں کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے اُن کی طبیعت اچانک بگڑ گئی تھی،جس کی وجہہ سے حیدرآباد کے ایک ہاسپٹل میں علاج کے لیے شریک کروایا گیا تھا۔ اُنہیں سانس لینے میں تکلیف اور لو بی پی کی بھی شکایت تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو دہائیوں سے ناندیڑ ضلع کی سیاست کی نمائندگی کرنے کے بعد وسنت چوہان نے کانگریس سے لوک سبھا کا انتخاب لڑا تھا۔ انہوں نے حال ہی میں 2024 ء کے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کے ٹکٹ سے اُس وقت کے ایم پی پرتاپ پاٹل چکھلیکرکو شکست دی تھی۔ اس کے علاوہ ناندیڑ میں یہ جیت کانگریس کے لیے اہم تھی کیونکہ اشوک راؤ چوہان نے کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔رکن اسمبلی بننے سے پہلے وسنت چوہان مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں آزاد ایم ایل اے کے طور پر منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے نائیگاؤں اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کی۔ اس کے علاوہ وسنت چوہان نے 2014ء میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس کے علاوہ مئی 2014 ء میں انہیں قانون ساز اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں بھی تعینات کیا گیا تھا۔
وسنت چوہان کا سیاسی کیریئر:
15 اگست 1954 ء کو پیدا ہوئے۔
1987 ء میں نائیگاؤں گرام پنچایت کے سرپنچ( تقریباً 24 سال تک سرپنچ رہے۔ )
1990 ء: ضلع پریشد کے رکن
2002 ء:قانون ساز کونسل کے رکن (راشٹروادی )
2009ء: قانون ساز اسمبلی کے رکن(آزاد )
2014 ء: ممبر قانون ساز اسمبلی ( کانگریس)
2024 ء : لوک سبھا کے رکن ( کانگریس)

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے