कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غزہ میں اسرائیلی بربریت، بچوں اور خواتین سمیت مزید 38 فلسطینی شہید

غزہ:22؍اگست:طبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ گذشتہ بارہ گھنٹیکے دوران غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر قابض صہیونی فوج کی وحشیانہ بمباری میں 38 افراد شہید ہوئے ہیں۔ ان میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔غزہ میں گورنمنٹ انفارمیشن آفس کے ڈائریکٹر جنرل نے کہاکہ صلاح الدین سکول میں قابض فوج کے ہاتھوں نئے قتل عام میں 4 شہری شہید اور 18 زخمی ہوئے۔غزہ سول ڈیفنس کی طرف سے جاری ایک پریس بیان کی نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ خان یونس کے مشرق میں واقع قصبے بنی سہیلہ میں بے گھر ہونے والے افراد کے خیموں پر اسرائیلی بمباری میں دو بچوں اور پانچ خواتین سمیت سات شہید ہوگئے۔بدھ کے روز جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس کے متعدد علاقوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملوں میں بچوں اور خواتین سمیت 13 فلسطینی شہید ہو گئے۔”ناصر میڈیکل کمپلیکس کے ایک طبی ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ خان یونس شہر کے مشرقی علاقوں پر اسرائیلی بمباری میں 13 شہید فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ شہدا کی لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔چھ فلسطینی شہری غزہ کے مشرقی علاقوں پر الگ الگ اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے۔سرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر فضائی بمباری اور توپخانے سے حملوں کا سلسلہ اجری رکھا جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔امریکی اور مغربی مدد سے صہیونی فوج نے گذشتہ برس سات اکتوبر سے غزہ میں بڑے پیمانے پر جنگ مسلط کی جس کے نتیجے میں اب تک ایک لاکھ 33 ہزار فلسطنی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جب کہ 10 ہزار سے زاید فلسطینی لاپتا ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے