कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غزہ سے اظہاریکجہتی کے لیے یمن میں ملین مارچ، لاکھوں افراد شریک

صنعا ء:17؍اگست:جمعہ کو یمن کے دارالحکومت صنعا سمیت ملک کے کئی شہروں میں فلسطینیوں بالخصوص غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی بربریت کے شکار شہریوں کی حمایت میں ملین مارچ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے غزہ میں جاری نہتے فلسطینیوں کا قتل عام بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے فلسطینی عوام اور ان کے مجاہدین کی تاریخی ثابت قدمی کی تعریف کی گئی۔ القسام بریگیڈز کے معیاری مزاحمتی آپریشنزپر مبارکباد پیش کی گئی، جس نے دشمن کے وجود "مقبوضہ جافا” کو دس ماہ کی مسلسل اور وحشیانہ جنگ کے دس ماہ بعد نشانہ بنایا۔انہوں نے مسجد اقصی کے خلاف دشمن ریاست کے طرز عمل اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی مذمت کی اور اسے تمام مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے کی مذموم کوشش قرار دیا۔ملین مارچ کے شرکا نے فلسطینی اور اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ انہوں نے فلسطینیوں کی حمایت میں فلگ شگاف نعرے بھی لگائے۔مظاہرین نے فلسطینیوں کے قتل عام اور ان کی نسل کشی میں مدد کرنے والے عالمی دہشت گرد امریکہ کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی اور امریکی اور مغربی ممالک کی طرف سے صہیونی ریاست کی جنگی مشین میں اس کی مدد کو فلسطینیوں کا قتل عام کرنے مجرم میں برابر کے مجرم قرار دیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے