कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اسماعیل ہنیہ کی شہادت، فلسطینی عوام میں شدید غم وغصہ اور سوگل

غزہ:31؍جولائی:اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی ایران کے دارالحکومت تہران میں صہیونی دشمن کے بزدلانہ حملے میں شہادت کے بعد فلسطین میں بڑے پیمانے پر عوامی غم وغصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ فلسطین کی تمام جماعتوں نے اسماعیل ھنیہ کی شہادت کی شدید الفا میں مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائیلی ریاست کا گھنانا جرم قرار دیا ہے۔
فلسطین بھرمیں احتجاجی مظاہرے
فلسطین میں قومی اور اسلامی فورسز نے حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ کمانڈر اسماعیل ہنیہ کے قاتلانہ حملے میں شہادت کی مذمت کرتے ہوئے جامع ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔
عباس کی مذمت
فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے حماس کے سربراہ، سینیر رہ نما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی اور خطرناک اقدام قرار دیا۔عباس نے فلسطینی عوام اور فورسز کو اسرائیلی قابض دشمن کے مقابلے میں اتحاد، صبر اور ثابت قدمی پر زور دیا۔
فلسطینی حکومت کی مذمت
فلسطینی حکومت نے حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ سابق فلسطینی وزیر اعظم کمانڈر اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔حکومت نے دھڑوں، قوتوں اور ہمارے فلسطینی عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض دشمن اور اس کے جرائم کے مقابلے میں زیادہ سے زیادہ قومی اتحاد اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کریں۔
تحریک فتح
فلسطین کی تحریک "فتح” نے حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ کمانڈر اسماعیل ھنیہ کی شہادت کو ایک گھنانا جرم اور حقیقی بزدلانہ فعل قرار د ہے۔فتح نے بدھ کے روز ایک پریس بیان میں مزید کہا کہ قتل و غارت کی پالیسی ہمارے عوام کی آزادی کے قومی حقوق کے حصول کے لیے جاری جدو جہد کو نہیں دبا سکے گی۔
عوامی محاذ
بدھ کی صبح پاپولر فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ (ابو العبد) کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج وغم کا اظہارکیا۔پاپولر فرنٹ نے ایک بیان میں کہاکہ اسماعیل ہنیہ نے صہیونی نسل کشی کے مقابلے میں فلسطینی وجود کے دفاع کے لیے قافلہ شہدا میں شمولیت اختیارکی ہے۔ ھنیہ سمیت تمام فلسطینی شہدا کا خون رائے گاں نہیں جائے گا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے