कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کولہاپور مسلم مخالف فسادات کی مذمت میں سنی علماء بورڈ ناندیڑ کا ضلع کلکٹر کو میمورنڈم

ناندیڑ:22 جولائی ( نامہ نگار)گذشتہ چند روز قبل ضلع کولہاپور کے علاقہ غزا پور میں ایک مسجد اور درگاہ پر شرپسندوں نے حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی،اور وشال گڑھ میں تجاوزات کی مہم کے نام پر تقریباً 85 مسلمانوں کے مکانات توڑ کر انہیں بے گھر کیا،ان کی املاک کو نقصان پہنچا یا گیا اور مسلمان مرد و خواتین کے ساتھ مار پیٹ کی گئی،اسی کے پیشِ نظر آج بتاریخ 22 جولائی کو سنی علماء بورڈ ناندیڑ نے اس کی مذمت میں کلکٹر کو محضر پیش کیا اور خاطیوں کو فوری گرفتار کرنے اور مظلوموں کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ۔اس موقع پر مفتی مرتضی صاحب مصباحی، مفتی منشاد صاحب ، مولانا صادق رضا ، قاری عبدالقادر رضوی ، مولانا رفیق صاحب برکاتی ، حافظ ہارون نظامی،مولانا شاہجہاں صاحب رضوی ،حافظ غلام مصطفی صاحب ، حافظ سرفراز صاحب ، مولانا عبدالعظیم رضوی ، ایڈووکیٹ ایوب الدین جاگیر دار رضوی ، ایڈووکیٹ مشتاق صاحب و دیگر علمائے کرام وائمہ کرام موجود تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے