कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

باغبان برادری پنچ کمیٹی ناندیڑ کی جانب سے طلباء کیلئے تہنیتی تقریب کا انعقاد

ناندیڑ:22 جولائی ( نامہ نگار) گزشتہ دنوں باغبان برادری پنچ کمیٹی ناندیڑ کے ذمہ داروں نے اس سال دسویں اوربارہویں کے امتحانات میں اعلی نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات اور دینی مدارس سے حفظ قران کریم اور عالمیت کی سند حاصل کرنے والے باغبان برادری کے خوش نصیب طلباء کے لیے ایک تہنیتی تقریب کا اہتمام کیا ،جس میں مولانا سید آصف ندوی، مفتی آعظم قاسمی، مولانا سیّد ایوب صاحب مدرس ضلع پریشد اسکول چوپالہ، مولانا عمران ندوی وغیرہ کو بطور مہمانان خصوصی مدعو کیا تھا، تلاوت کلام پاک سے اس نشست کا آغاز کیا گیا، تلاوت کے بعد برادرم حافظ محمد واجد صاحب نے اپنی دلکش و پرکشش آواز میں دربار رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں نذرانہ عقیدت پیش کیا،نعت کے بعد مہمانان کرام نےعلم کی اہمیت وعظمت اور موجودہ دور میں اس کی ضرورت و افادیت کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، اس کے بعد باغبان برادری پنچ کمیٹی کے تمام ہی ذمہ داران و ممبران کی گُل پوشی کی گئی اور پھر اخیر میں حفاظ عظام و علماء کرام اور دسویں اوربارہویں میں اعلی نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو تہنیت پیش کی گئی۔باغبان برادری پنج کمیٹی ، ناندیڑ کی جانب سے تہنیتی تقریب کا یہ سلسلہ گزشتہ چند سالوں سے مسلسل جاری ہے جو ایک نہایت ہی خوش آئند بات ہے کہ تعلیم کے فروغ اور تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کا یہ مفید کام ہو رہا ہے جس کے لیے ذمہ داران پنچ کمیٹی مبارکبادی کے مستحق ہیں، اللہ تعالی ان کی کاوشوں کو ثمر آور فرمائے، تاہم ہر سال تہنیتی تقریب میں شرکت کے موقع پر یہ احساس دل میں ضرور پیدا ہوتا رہا ہے کہ کیا ہی بہتر ہوگا اگر ذمہ داران تہنیتی تقریب کے اس سلسلے سے آگے بڑھتے ہوئے برادری کے تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے لیے کیریئر گائیڈنس کے مفید پروگرام یا ملک کے مختلف معروف موٹیویشنل اسپیکرز کے ذریعے طلبہ و طالبات کی ذہن سازی کی حوصلہ افزا تقریبات منعقد کرے،اسی طرح معاشی طور پر کمزور طلباء وطالبات کی تعلیم کے سلسلے کو جاری رکھنے کے لیے مالی امداد فراہم کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر دے۔اگر یہ سلسلے شروع کیے گئے تو اللہ کی ذات سے امید ہے کہ باغبان برادری میں تعلیم کے حوالے سے ہنگامی و انقلابی تبدیلی رونما ہو سکتی ہے۔بہرحال طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے تہنیتی تقریب منعقد کرنے اور انہیں سرٹیفکیٹ و انعامات سے نوازنے پر میں باغبان برادری پنچ کمیٹی ناندیڑ کے تمام ہی ذمہ داران کو صمیم قلب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی ان کی کاوشوں کو ثمر آور فرمائے اور یہ سلسلہ یونہی جاری و ساری فرمائے ۔ آمین۔مذکورہ خیالات کا اظہار مولانا آصف ندوی ( خطیب و امام مسجد غنیم پورہ، ناندیڑ) نے کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے