कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سال کا پہلا مہینہ محرم الحرام کیوں؟

مضمون نگار :رضی اللہ قاسمی خیرآبادی (شریک شعبہ افتاء دارالعلوم وقف دیوبند 9415309707)
بذریعہ محمد سرور شریف پربھنی نامہ نگار اعتبار نیوز9960451708

محترم قارئین ! جب حضرت عمر فاروقؓ نے تمام صحابہ کرامؓ کے مشورے سے ہجرت نبویؐ سے اسلامی سال کا آغاز کردیا ،چوں کہ سال کے بارہ مہینے پہلے ہی سے موجود تھے ، تو اب یہ سوال پیدا ہوا کہ سال کی ابتدا کس ماہ سے ہو؟ کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت تو سترہ سال پہلے ربیع الاول کے مہینہ میں فرمائی تھی (اور یہ مشورہ ہجرت کے سترہ سال کے بعد یعنی 20 جمادی الاخریٰ 17 ہجری ،9 جولائی 638 عیسوی کو ہورہا تھا) تو سال کا آغاز ربیع الاول سے ہونا چاہئے ، چنانچہ اس سلسلے میں بھی صحابہ کرامؓ کی کئی رائے ہوگئں ،لیکن حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے یہ فرمایا کہ سال کا آغاز محرم سے کیا جائے کیونکہ وہ محترم مہینہ ہے اور لوگوں کے حج سے واپس آنے کا مہینہ ہے ، اس لئے ماہ محرم الحرام کو سال کا پہلا مہینہ مقرر کیا جائے اور سن ہجری کا آغاز و ابتداء دو ماہ آٹھ دن پیچھے سے شمار کیا جائے۔
ابن حجر عسقلانیؒ نے یہ توجیہ پیش کی ہے، کہ ہجرت کا واقعہ تو ماہ ربیع الاول میں پیش آیا تھا مگر آپؐ نے ہجرت کرکے مدینہ منورہ جانے کا عزم و ارادہ "ماہ محرم” میں ہی کرلیا تھا، اس لئے محرم ہی ہجرت کا مہینہ ہوا ،
اگرچہ اس پر عمل ربیع الاول میں ہوا ،اس مناسبت سے سال کا آغاز محرم ہی سے ہونا چاہئے،
الغرض اس پر سب کا اتفاق ہوگیا اور تمام صحابہ کرامؓ نے سنِ ہجری کا آغاز یکم محرم (1) ہجری ، 16 جولائی 622 عیسوی بروز جمعہ سے کیا ،حضراتِ صحابہ نے اسلامی تاریخ کو ہجرت سے وابستہ کرکے اور اسلامی سال کی ابتدا ماہِ محرم الحرام سے مان کر اسلام اور مسلمانوں کی سربلندی وعظمت اور باطل کی شکست کا مظاہرہ کیا اور ہم تمام اہلِ اسلام کو یہ پیغام دیا کی اسلام کی سربلندی ،عظمت اور سرخروئی اسی بات میں منحصر ہے کی ہم مسلمان ہمیشہ اس کےلئے اللہ کے نبیؐ اور صحابہ کرام کی طرح قربانیاں دیتے رہیں ،
اللہ تعالی ہم سب کو عمل کی توفیق نصیب فرمائے آمین

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے