कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

30 جون کو نوراللہ خان ایجوکیشن ایوارڈ اور کیریر کاؤنسلنگ پروگرام

ریٹائرڈ انسپکٹر جنرل آف پولس عبدالرحمن اور کیر یر کاؤنسلر عامر انصاری کی ناندیڑ آمد

ناندیڑ:26 جون (نمائندہ اعتبار) احساس فورم ناندیڑ نے گزشتہ ہفتہ پریس کانفرنس لے کرناندیڑ میں پہلی بار دہم اور بارہویں میں 75%سے زائد نمبرات والے طلباء و طالبات سے اپیل کی تھی کہ وہ نوراللہ خان ایجوکیشن ایوارڈ کے لئے درخواست داخل کریں۔ اس سلسلے میں 200سے زائد دہم اور بارہویں میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے طلباء طالبات نے اپنے درخواستیں دیں۔ ناندیڑ شہر کے سبھی علاقوں سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ اسی ضمن میں بروز اتوار30جون 2024کو بعد نماز ظہر مال ٹیکڑی روڈ دیگلور ناکہ علاقہ کے حیدرگارڈن فنکشن ہال میں انعامات کی تقریب اور کیریر گائنڈنس پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد مسلمانوں میں تعلیمی بیداری کے ساتھ امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ منتظمین نے آج اخباری نمائندوں سے کہا کہ اس پروگرا م کے لئے ممبئی سے خصوصی طور پر بیباک آفیسر ریٹائرڈ انسپکٹر جنرل آف پولس عبدالرحمن اور کیر یر کاؤنسلر عامر انصاری کو مدعو کیا گیا۔ اس پروگرام کی صدارت مفتی اول مراٹھواڑہ مفتی خلیل الرحمن صاحب کریں گے، ضلع کلکٹر ابھیجیت راؤت، ضلع پولس سپریٹنڈنٹ شری کرشنا کوکاٹے، ونچیت بہوجن آگھاڑی کے ریاستی ترجمان فاروق احمد اور اہلیہ نوراللہ خان صاحب کو مدعو کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے لئے مہمان خصو صی کے طور پرمفتی خالد شاکر قاسمی،مفتی ایوب قاسمی، مولانا سعد عبداللہ،مولانا عظیم رضوی، مولانا سید آصف ندوی،مفتی اعظم، مفتی محبوب احسن قاسمی، مولانا سرور قاسمی، مولانا یوسف محمدی، ابراردیشمکھ، پروفیسر عبدالبصیر، جاوید لطف اللہ، ایوب خان، وٹھل گائیکواڑ، ظہور احمد، ڈاکٹر محدیث علی خان، مشتاق پٹھان ، شیخ معراج اور اسلم خان کو بھی مدعو کیا جارہا ہے۔ منتظمین کی جانب سے طلباء و طالبات اور سرپرست حضرات سے گزارش کی گئی ہے کہ اتوار کے دن بعد نماز ظہر 2بجے وقت مقررہ پر پہنچ کر پروگرام کو کامیاب بنائیں۔واضح رہے کہ مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی کے ضمن میں پیش کی گئی سچر کمیٹی کی سفارشات کے سلسلے میں برسراقتدار حکومت و پارٹیاں سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہی ہیں ، اس کے علاوہ ناندیڑ ضلع میں مسلم قیادت کو اُبھرنے نہ دینے اور سابق رکن اسمبلی پروفیسر نوراللہ خاں وفاروق پاشاہ صاحب کی قیادت کو بھلانے اور فراموش کرنے کی منصوبہ بند کوشش کی جارہی تھی۔ تاہم ونچیت بہوجن آگھاڑی کے ریاستی ترجمان فاروق احمد ، اُن کی ٹیم اور احساس فورم کی کاوشوں سے ایک مرتبہ پھر نسل نو کو مسلم قیادت کی تاریخ کو جاننے سمجھنے اور اُن میں سیاسی شعور پیدا کرکے احساس کمتری کو دوٗر کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ مہاراشٹر کی تاریخ میں پہلی بار مسلمانوں کی تعلیمی حصّہ داری کو برقرار رکھنے کے لئے چھترپتی شاہو مہاراج نے مسلم بورڈنگ ادارہ کا قیام عمل میں لایا تھا اور اس ادارے کو اپنے صدرات میں رکھتے ہوئے اس کے انتظامی امور کی ذمہ داری خود لی اور تمام پسماندہ طبقات کے ساتھ مسلمانوں کو ریزرویشن دیکر سماجی انصاف کی بہترین نظیر پیش کی تھی۔اسی ماہ کے اختتام پر شاہو مہاراج کی 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر احساس فورم ناندیڑ کی جانب سے ایوارڈ تقسیم کا پروگرام رکھا گیا ہے۔ اس طرح کی معلومات احساس فورم کے ذمہ دار عبید باحسین و اسلم خان نے دی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے