कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جنت کے حقدار، اور دوزخ کی چابیاں

تحریر: مولانا میر ذاکر علی محمدی پربھنی 9881836729
بذریعہ نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ،پربھنی

جنت ایک وسیع ترین اور بہت ہی نفیس جگہ کا نام ہے، جنت ان لوگوں کا مقدر ہے، جو اپنی زندگی میں خدا کی معرفت اور اس کی خوشنودی کو پاتے ہیں۔ وہ لوگوں کا مقدر ہے جو غلطی پر ہونے کے باوجود ایک دوسرے سے عفو و صفح کا معاملہ کرتے ہیں۔ جنت ان لوگوں کا مسکن ہے جو طاقتور ہونے کے باوجود ظلم و ستم، ایذا رسانی سے اجتناب کرتے ہیں۔ جنت کا استحقاق ان لوگوں کو ہے جو اپنی انا کو فنا کرنا جانتے ہیں، جنت پر ان لوگوں کا حق ہے، جو اپنے علم کے ساتھ عمل کرنا جانتے ہیں، جنت ایک نعمتِ عظمیٰ ہے، جنت ایک لامتناہی مقام کا نام ہے۔ اور جنت ان لوگوں کے حصے میں ہے جس کو قرآن نے اس انداز میں کہا ہے، قد افلح من تزکی۔ کامیابی اور کامرانی اسی کے لیے ہے، جس نے اپنے آپ کو اور اپنے دل کو صاف و شفاف رکھا۔ پھر اللہ نے ان کے لیے یہ خوشخبری بھی سنائی کہ ان کے لیے جنت میں ہمیشہ رہنے والے باغات ہیں، جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی، اور وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے، اور یہ نعمتِ عظمیٰ جنت کی شکل میں بدلہ ہے جو اپنے نفس کا تزکیہ کرتے ہیں۔ بے شک اللہ نے مومنوں کے دلوں کو جنت کے بدلے خرید لیا۔ چنانچہ ایسے ہی لوگ جو دل کو پاک، انانیت اور تکبر سے عاری، قلوب کو اللہ کے ذکر سے تروتازہ رکھنے والے، دوسروں سے صلہ رحمی اور عفو و صفح کا معاملہ کرنے والے، رشتہ داروں سے حسنِ سلوک کرنے والے، اللہ اور اس کے رسول کی تعلیمات کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنانے والے ہی جنت کے استحقاق اور اس کے حقدار ہیں۔ لیکن آج ہم جائزہ لیں تو ہمیں اس بات کا پتا چلتا ہے کہ آج کل ہر انسان مفتی بن بیٹھا ہے، اور کسی کے تھوڑے سے برائی کے عمل کو دیکھ کر فوراً دوزخی ہونے کا فتویٰ صادر کرتا ہے۔ کسی کو دوزخی ٹھہرانے میں کسی قسم کا پس و پیش نہیں کرتا۔ گویا کہ جنت اور دوزخ کی چابیاں آج کل انسان ہی اپنے ساتھ لیے پھر رہا ہے۔ اگر کوئی مسلمان انسان گناہِ کبیرہ کا مرتکب ہوتا ہے، تب بھی اس کی نماز، جب تک وہ کفر یا ارتداد کا مرتکب نہ ہو، وہ اسلام کے دائرے میں رہتا ہے۔ اس کی نمازِ جنازہ پڑھانا اور اس کے لیے مغفرت کی دعا کرنے کا شرعی حکم ہے۔ اور آج ہم ذرا سی بات پر اس کو دائرۂ اسلام سے خارج کرتے ہیں، اور اس کو دوزخی ہونے کے فتوے جاری کرتے ہیں۔ گویا آج سب ہی مفتی بن بیٹھے ہیں۔ سزا اور جزا دینا خدائے برتر کے اختیار میں ہے۔ وہ چاہے کسی کو سزا دے، اور چاہے کسی کو معاف کر دے۔ جیسا کہ اس آیت سے معلوم ہوتا ہے۔ جس کا مفہوم ہے۔ اگر تو عذاب یا سزا دینا چاہتا ہے تو وہ تیرے بندے ہیں، اور اگر تو معاف کرنا چاہتا ہے تو بے شک تو غالب اور حکمت والا ہے۔ مسٹر الیگزینڈر پوپ سن 1907 نے ایک جگہ لکھا ہے (The little knowledge is dangerous thing) یعنی کم علم اور کم معلومات انتہائی خطرناک ہوتی ہیں۔ اور یہ ہمارے مسلم معاشرے کے دینی معلومات پر بالکل فٹ ہوتی ہے۔ کہ کسی کو بھی جنتی یا دوزخی قرار دینے میں ذرہ برابر بھی پس و پیش نہیں کرتے۔ جبکہ یہ اختیار خدائے برتر کا ہے۔ لیکن ایک طویل زمانے سے مسلمان عرب کے ہوں یا عجم کے، سب کے سب مفتی بن بیٹھے ہیں۔ اگر کسی ڈاکٹر سے انجینیئر کے بارے میں کوئی بات پوچھی جائے، تو وہ فوراً کہے گا بھائی یہ بات آپ کسی انجینیئر سے پوچھیں، مجھ سے نہیں۔ لیکن دین کی کسی بات، جنت و دوزخ کے بارے میں کسی سبزی فروش سے دریافت کریں تو وہ بلا تکلف مسئلہ بتا دے گا۔ جو علمی اور عملی اعتبار سے ہٹ کر ہوگا۔ چنانچہ ہمیں علم کے ساتھ عمل اور کامیاب زندگی گزارنے اور جنت جیسی نفیس اور عمدہ نعمت کے حصول کے لیے، اور دوزخ کے عذاب سے بچنے کے لیے اللہ اور اس کے رسول کے احکامات پر عمل اور تزکیۂ نفس لازمی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے