कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پربھنی میں کامیاب تہنیتی مشاعرہ

پربھنی: 27؍نومبر (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف) بتاریخ 25 نومبر 2026 شب 09 بجے بمکان شاداب احمد خان روبرو فاطمہ کامپلیکس درگاہ روڈ پربھنی بضمن شفیع احمد شفیع کی عمرہ کے مبارک سفر سے واپسی کی خوشی میں ایک کامیاب تہنیتی مشاعرے کا انعقاد منجانب راہی جنتوری انتہائی شان و شوکت کے ساتھ کیا گیا جس کی مسند صدارت پر استاد الاساتذہ ماہر علمِ عروض شفیع احمد شفیع جلوہ افروز تھے اور بطور مہمانانِ خصوصی محمد ضیاء الدین مدیر ریجنل نیوز و سمیع اللہ خان سابق لکچرر کے۔ کے۔ ایم، کالج مانوت رونق افروز تھے۔ مشاعرے کا آغاز شاکر خان شاکر پرتوری نے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا۔ محمد کیفی نے حمدِ پاک پیش کی اور شفیع احمد شفیع نے نعتِ رسول ﷺ کا نذرانہ پیش کیا۔ ناظمِ مشاعرہ ارشاد ضیاء نے دورانِ نظامت برمحل اشعار سے مشاعرے کے حُسن میں اضافہ کیا۔ جن مقامی و بیرونی شعراء نے سامعین کو اپنے کلام سے محظوظ فرمایا اُن میں شفیع احمد شفیع، سہیل صدیقی (ناندیڑ)، عبدالواحد جاذب، طاہر حسین طاہر (ناندیڑ)، کلیم کسک، وحید اسلم، طہ صدیقی، امیر خان نادار، سید کریم اللہ حسینی نیز سیفی اعظمی سیف، شاکر خان شاکر پرتوری، راہی جنتوری، انصاری جاوید، محمد کیفی، رضوان راوی، جنید اقبال فاروقی کے نام شامل ہیں۔ بالخصوص مشاعرے کو جن سامعین نے کامیاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا اُن میں سعید پاشا، شکیل راہی، شیخ ریحان، محبوب خان شامل ہیں۔ رات دیر گئے کنوینئر راہی جنتوری کے اظہارِ تشکر پر کامیاب تہنیتی مشاعرے کا اختتام عمل میں آیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے