कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نصرت محی الدین پٹیل، محمد سالار مسعود اور گلاب شاہ کی تعلیمی و تنظیمی خدمات کو خراجِ تحسین

گزیٹیڈ صدر مدرس کے عہدوں پر ترقی کے اعزاز میں تہنیتی تقریب کا انعقاد

گلبرگہ، 24 نومبر (واجد اختر صدیقی): درس و تدریس ایک مقدس پیشہ ہے، جسے پیغمبروں کا پیشہ ہونے کا شرف حاصل ہے، جبکہ عہدہ و منصب کا حصول اللہ تعالیٰ کی جانب سے ایک بڑی ذمہ داری اور نعمت ہے۔ یہ ہمارے لیے باعثِ مسرت ہے کہ حالیہ کونسلنگ کے دوران ڈاکٹر نصرت محی الدین پٹیل، گورنمنٹ ہائی اسکول دیگل مڈی، تعلقہ چنچولی، اور محمد سالار مسعود، گورنمنٹ ہائی اسکول جولی ڈی، تعلقہ الند، کا بحیثیت گزیٹیڈ صدر مدرس تقرر عمل میں آیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار گزشتہ شب ڈاکٹر نصرت محی الدین پٹیل کی دولت کدے پر منعقدہ تہنیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کراٹا گلبرگہ کے ضلعی صدر عثمان با شاہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں شخصیات علمی، تدریسی اور تنظیمی اعتبار سے ہمہ جہت صلاحیتوں کی حامل ہیں۔ ان کی فعالیت، خلوصِ عمل اور تعلیمی و تنظیمی خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ ان کی منکسرالمزاجی، قائدانہ صلاحیتوں اور اردو تعلیم کے فروغ کے لیے انجام دی جانے والی خدمات کا ہر شخص معترف ہے۔ ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔
قبل ازیں گلاب شاہ، صوبائی نائب صدر کراٹا، بنگلورو، نے استقبالیہ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں شخصیات گلبرگہ کی علمی و تعلیمی شناخت اور شان ہیں۔ انہوں نے اردو مدارس کی ترقی و بقا اور اردو اساتذہ کی رہنمائی کو ہمیشہ اپنا نصب العین بنایا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ آئندہ بھی ان کی سرپرستی، رہنمائی اور تعاون کا سلسلہ اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔
واجد اختر صدیقی، نائب صدر کراٹا گلبرگہ، نے اپنے خطاب میں کہا کہ گلبرگہ میں نصرت محی الدین پٹیل، محمد سالار مسعود اور محمد جمیل عمران احمد درس و تدریس کے میدان میں اپنی منفرد شناخت رکھتے ہیں۔ ان تینوں شخصیات کی اپنے اپنے میدان میں انجام دی جانے والی کاوشیں قابلِ قدر اور لائقِ تقلید ہیں۔ ان کی علمی بصیرت، تعلیمی وابستگی اور مخلصانہ جدوجہد نے انہیں ایک ممتاز مقام عطا کیا ہے۔
اس موقع پر گلبرگہ کے معروف شاعر ڈاکٹر عتیق اجمل وزیر نے دونوں معزز شخصیات کی خدمات اور کامیابیوں کو موضوع بناتے ہوئے عمدہ اور خوبصورت تہنیتی نظمیں پیش کیں، جنہیں سامعین نے بے حد سراہا اور خوب داد و تحسین سے نوازا۔
دوست احباب اور اساتذہ کرام کی جانب سے دونوں معززین کی شال پوشی اور گل پوشی کے ذریعے پرتپاک تہنیت پیش کی گئی اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل اور مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
اسی تقریب میں گلاب شاہ صاحب کو گورنمنٹ اردو ہائیر پرائمری اسکول آثار محلہ، چیتاپور، کے صدر مدرس کے عہدے پر فائز ہونے اور صدر مدرس اسوسی ایشن چیتاپور میں شریک معتمد کی ذمہ داری سنبھالنے پر بھی تہنیت پیش کی گئی۔ شرکائے تقریب نے ان کی تعلیمی و تنظیمی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آخر میں اعزاز یافتہ شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تمام شرکائے تقریب، دوست احباب اور اساتذہ کرام سے اظہارِ تشکر کیا اور اپنے تدریسی و عملی تجربات بھی بیان کیے۔
اس تہنیتی تقریب میں ذاکر حسین چبنور، صوبائی آرگنائزنگ سیکریٹری کراٹا، بنگلورو، اسماعیل سوار، صدر مدرس ہائی اسکول دیول گھانڈگاپور، الدی بادشاہ، مدرس ہائی اسکول کوڈلی، محبوب اتنور، خازن کراٹا گلبرگہ، نصیر منیار، معلم اردو ہائی اسکول شیخ روزہ، محمد رفیق، انفارمیشن سیکریٹری کراٹا گلبرگہ، اور محمد اکرام الدین، معلم ہائی اسکول گوبور، موجود تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے