कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

یاسر اردو سیمی انگریزی اسکول سیلو کے ہیڈ ماسٹر جاوید خان فیروز خان کو قومی تعلیم رتن ایوارڈ

سیلو :21؍نومبر(ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی )گوروَ سیوابھاوی سنستھا کے زیرِ انتظام یاسر اردو پرائمری سیمی انگریزی اسکول کے ہیڈ ماسٹر جاوید خان فیروز خان پٹھان کو ہندوستان کے پہلے وزیرِ تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی یومِ پیدائش کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں، سہارا ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن مہاراشٹر کی جانب سے منعقد، چھترپتی سمبھاجی نگر میں مولانا آزاد ریسرچ سینٹر میں ایک شاندار تقریب میں، مختلف معزز مہمانوں کی موجودگی میں قومی تعلیم رتن ایوارڈ دے کر اعزاز سے نوازا گیا۔پروگرام کی صدارت انیل مورے، سابق جوائنٹ سکریٹری، دیہی ترقیات وزارت، مہاراشٹر ریاست نے کی۔ مراٹھواڑہ اساتذہ حلقہ کے ایم ایل سی وکرم کالے، سلیم سارنگ، ڈائریکٹر، مولانا آزاد اقلیتی کارپوریشن، مہاراشٹر ریاست، سابق جی ایس ٹی ڈپٹی کمشنر نیل کنٹھ ڈاکے، چھترپتی سمبھاجی نگر کی سماجی کارکن شکیلہ پٹھان اور سنستھا کے بانی صدر عظمت خان اور دیگر معزز مہمانوں کے ہاتھوں یادگاری نشان اور سرٹیفکیٹ دے کر اعزاز بخشا گیا۔پٹھان کو تعلیم سیوا رتن ایوارڈ ملنے پر ہیڈ ماسٹر جاوید خان فیروز خان پٹھان کے پیچھے مضبوطی سے کھڑے رہنے والے پٹھان رحیم خان خیر اللہ خان، سابق نگر سیوک، نگر پریشد سیلو نے اور دیگر دوست احباب نے مبارکباد پیش کی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے