कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جماعت گیارہوں!آف لائن داخلوں کے معاملے میں ۹ کروڑ روپے کا جرمانہ وصول کیا جائے گا؟ فی طالب علم یا فی ادارہ، محکمۂ تعلیم کے احکامات سے ابہام!

اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کا جرمانہ معاف کرنے کا مطالبہ؛ بانی ساجد نثار احمد کی جانب سے وزیر اعلیٰ، وزیر تعلیم اور اعلیٰ افسران کو مکتوب

ممبئی: 21؍نومبر(نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی) ریاست میں تقریباً ۱۸ ہزار طلبہ کو آف لائن داخلے دیے جانے کے معاملے میں ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی جانب سے فی طالب علم ۵ ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کے حکم سے تعلیمی اداروں میں شدید ابہام پیدا ہوگیا ہے۔ اس حساب سے جرمانے کی مجموعی رقم ۹ کروڑ روپے ہوتی ہے۔ ایسے میں اہم سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جرمانہ فی تعلیمی ادارہ عائد کیا گیا ہے یا فی طالب علم؟محکمۂ اسکولی تعلیم کے ۱۷ مارچ ۲۰۲۱ کے حکومتی مکتوب کے حوالے سے 29, اکتوبر 2026 کو ،آن لائن داخلے کی اجازت کے بغیر داخلے دینے کی صورت میں متعلقہ تعلیمی ادارے سے ۵ ہزار روپے جرمانہ وصول کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ ساتھ ہی واضح کیا گیا تھا کہ کسی بھی طالب علم سے جرمانے کی رقم وصول نہ کی جائے۔تاہم بعد ازاں ڈائریکٹر آف ایجوکیشن (سیکنڈری)، مہاراشٹر اسٹیٹ، پونے کی جانب سے جاری حکم نامے میں آف لائن داخلے دینے والے اسکولوں اور جونیئر کالجوں سے فی طالب علم ۵ ہزار روپے جرمانہ وصول کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ دونوں احکامات میں واضح فرق کے باعث اداروں کے ذمہ داران اور تعلیمی حلقوں میں تشویش اور ابہام پایا جارہا ہے۔خصوصاً جب کہ حکومت کے اصل حکم نامے میں فی ادارہ ۵ ہزار روپے جرمانے کا ذکر ہے تو پھر ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی جانب سے فی طالب علم ۵ ہزار روپے جرمانہ مقررکرنے کی بنیاد کیا ہے؟ یہ سوال بھی اٹھایا جارہا ہے۔اس اہم معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ11138 نے 3 نومبر 2026سے مسلسل خط و کتابت شروع کی ہے۔ فی طالب علم عائد کردہ ۵ ہزار روپے جرمانہ معاف کرنے اور حکومت کے اصل حکم نامے کے مطابق مناسب فیصلہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد نے وزیر اعلیٰ، وزیر اسکولی تعلیم، کمشنر تعلیم اور ڈائریکٹر آف ایجوکیشن سے تحریری طور پر درخواست کی ہے,تنظیم کا واضح موقف ہے کہ داخلہ عمل میں ہونے والی خامیوں کی ذمہ داری طلبہ پر عائد نہیں کی جانی چاہیے اور نہ ہی تعلیمی اداروں پر غیر منصفانہ مالی بوجھ ڈالا جائے۔ حکومت اور ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے دونوں احکامات میں موجود تضاد کو دور کرتے ہوئے فی طالب علم عائد کردہ ۵ ہزار روپے جرمانہ فوری طور پر معاف کیا جائے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے