कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیرت النبی ﷺ کوئز میں ملکاپور کی جویریہ نور کا نمایاں کارنامہ؛ اوّل مقام کے ساتھ عمرہ کا انعام حاصل

ملکاپور صدر بلدیہ عتیق الرحمن جواری والے انکی جانب سے عمرہ کا ٹکٹ دیا گیا ۔گیارہویں جماعت کی طالبہ کی غیر معمولی کامیابی؛ تعلیمی و سماجی حلقوں کی جانب سے مبارکباد، اہلِ خانہ کا اظہارِ مسرت

ملکاپور: 21 / نومبر ( محمد احسان سر ) موصولہ اطلاعات کے مطابق شہرِ ملکاپور کی ہونہار طالبہ جویریہ نور محمد رضوان نے کوئز سیرت النبی ﷺ کے دوسرے مرحلے میں اوّل مقام حاصل کرکے عمرہ کے انعام سے سرفرازی حاصل کی ہے. ان کی اس نمایاں کامیابی سے شہر کے تعلیمی و سماجی حلقوں میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے اور مختلف گوشوں سے انہیں مبارکباد پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے. واضح ہو کہ جویریہ نور کو عمرہ کا یہ ٹکٹ ملکاپور صدر بلدیہ عتیق الرحمن جواری والے کی جانب سے دیا گیا جو قابل تعریف و لاںٔق تحسین ہے. عتیق بھائی جواری والے نے اسطرح اپنی جانب سے عمرہ کے دو ٹکٹ دیںٔے ملکاپور کی ہی دوسری بچی علشبہ محمد عظیم جو اردو گرلس ہاںٔی اسکول و کالج ملکاپور کی طالبہ ہے کو بھی انھوں نے اپنی جانب سے عمرہ کا ٹکٹ دیا. اسطرح صدر بلدیہ عتیق الرحمن جواری والے نے اپنی جانب سے عمرے کے دو ٹکٹ دیںٔے. معلوم ہو کہ دونوں بچیوں کو برابر برابر کے نمبرات حاصل ہوںٔے تھے. جویریہ نور گیارہویں جماعت کی طالبہ ہیں اور علی علانہ اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، ملکاپور میں زیرِ تعلیم ہے. وہ معروف تعلیمی و سماجی شخصیت الحاج محمد عثمان نور (ماسٹر) کی پوتی اور سابق پرنسپل الحاج محمد ابراہیم نور کی نواسی ہے. سیرت النبی ﷺ جیسے اہم دینی موضوع پر منعقدہ کوئز مقابلے میں اوّل مقام حاصل کرنا ان کی علمی دلچسپی، محنت اور دینی معلومات سے شغف کا مظہر ہے. اس کامیابی کے ساتھ عمرہ کا انعام ملنا ان کے لیے ایک یادگار اعزاز ہے. اس موقع پر ان کے والد محمد رضوان محمد عثمان (ٹیچر) اور چچا محمد زبیر محمد عثمان (ٹیچر) نے دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی. ان کے ماموؤں انجینئر محمد سہیل محمد ابراہیم (TCS، پونے)، ڈاکٹر محمد مزمل محمد ابراہیم (ایم ڈی، پروفیسر، طبیہ میڈیکل کالج، ممبئی) اور ڈاکٹر محمد عادل محمد ابراہیم (ایم بی بی ایس، میڈیکل آفیسر، ESIS، جلگاؤں) نے بھی اس کامیابی کو خاندان کے لیے باعثِ فخر قرار دیا. علاوہ ازیں پھوپھاؤں شیخ عبدالرحیم بابو صاحب، ملکاپور، آصف خان سر، ورن گاؤں اور خالو حافظ ساجد شیخ صاحب، ممبئی نے بھی جویریہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا.
اہلِ خانہ نے اس کامیابی کو نئی نسل میں سیرتِ رسول ﷺ کے مطالعے اور دینی و اخلاقی شعور کے فروغ کی ایک حوصلہ افزا مثال قرار دیا. انہوں نے اساتذۂ کرام، اسکول انتظامیہ اور کوئز کے منتظمین کی رہنمائی و تعاون کو بھی سراہا اور کہا کہ ایسے علمی مقابلے طلبہ میں دینی معلومات، مطالعے کا شوق اور مثبت تعلیمی رجحان پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں.
آخر میں اہلِ خانہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جویریہ نور محمد رضوان و علشبہ محمد عظیم کو عمرہ کی سعادت نصیب فرمائے، ان کی عبادات قبول فرمائے اور انہیں علم و عمل کے میدان میں مزید کامیابیوں سے نوازتے ہوئے خاندان، شہر اور قوم و ملت کے لیے باعثِ فخر بنائے. دونوں بچیوں نے ملکاپور کا نام روشن کیا جو قابل فخر ہے ساتھ ہی صدر بلدیہ عتیق الرحمن جواری والے کی بھی خوب سراہنا کی جارہی ہے.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے